پاکستان میں روزانہ تقریباً 11 ریپ کیسز رپورٹ ہوتے ہیں اس کے علاوہ چوری چکاری اور موبائل چھیننے کے ایسے سنگین واقعات پیش آتے ہیں جن سے خواتین کی جان آسانی سے جاسکتی ہے۔ اس آرٹیکل میں آپ کو چار ایسی آسان تکنیک کے بارے میں بتایا جائے گا جو ہر لڑکی کو لازمی آنا چاہئیں۔
ہتھیلی سے وار
اس سے فرق نہیں پڑتا کہ کوئی پیچھے سے حملہ آور ہے یا سامنے کی جانب سے۔ ایڑھیوں کے بل گھور کر ہتھیلی سیدھا منہ پر مارنا آپ پر حملہ آور شخص کی ناک یا گردن کو اتنا جھٹکا ضرور دے گا کہ وہ کچھ دیر کو اپنے حواس کھو دیں اور آپ وہاں سے دور جاسکیں۔
پیچھے سے حملہ آور شخص کو اس تکنیک سے مزا چکھائیں
اگر کوئی پیچھے سے پکڑنے کی کوشش کرے تو پلٹتے ہوئے دوسرے ہاتھ کی کہنی گھما کر کان یا منہ پر ماریں اور بنا وقفہ دیے حملہ آور کو دھکا دے کر گرا دیں۔ اس تکنیک کو “بئیر ہگ اٹیک“ کہتے ہیں۔ ایک طریقہ یہ بھی ہوسکتا ہے کہ حملہ آور کو دھکا دینے کے بجائے اپنے گھٹنے اس کے پیٹ پر ماردیں۔
ہاتھ چھڑانے کا طریقہ
اگر کوئی ہاتھ پکڑے تو اسے چھڑانے کا طریقہ یہ ہے کہ کلائی کو ایک دم گھمائیں اور کھینچ لیں۔ آپ کلائی جیسے ہی گھمائیں گی سامنے والے کے انگوٹھے اور ہاتھ کے درمیان جگہ بن جائے گی جہاں سے ہاتھ کھینچ کر نکالا جاسکتا ہے۔
بال پکڑ لے تو
اگر کوئی پیچھے سے بالوں کو گرفت میں لے لے تو مڑے بغیر اس کا ہاتھ زور سے پکڑیں اور ایک دم گھوم کر یا تو گھٹنے اس کے پیٹ میں مار دیں یا پھر ہاتھ کو سامنے والے کی گردن پر سیدھا مار دیں۔