مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کے جہاں کئی دلداہ موجود ہیں تو وہیں ان پر تنقید کرنے والوں کی تعداد بھی بہت زیادہ ہے۔
نواز شریف کی بیٹی مریم نواز جو اکثر خبروں کا حصہ بنی دکھائی دیتی ہیں ان سے منسلک بہت سی چیزیں ان کے چاہنے والوں کی خاص توجہ کا مرکز بنتی ہیں۔
جیسا کہ آپ نے اکثر مریم نواز کو تصاویر اور ویڈیوز میں اسٹیل کا گلاس ہاتھ میں تھامے دیکھا ہوگا جو دودھ دہی کی دکانوں پر موجود ہوتا ہے۔ صارفین یہی سوچتے ہیں کہ مریم نواز لسی پینے کی خاصی شوقین ہوں گی۔ لیکن ایسا بالکل نہیں ہے۔
مریم نواز اس اسٹیل کے گلاس میں کیا پیتی ہیں اس حوالے سے راز سوشل میڈیا پر منظر عام پر آچکا ہے۔
چند سوشل میڈیا صارفین ان کے ہاتھ میں موجود اسٹیل کے گلاس کو جادوئی گلاس قرار دیتے ہیں۔
اب آجاتے ہیں کہ معروف سیاستدان مریم نواز اسٹیل کے گلاس میں آخر کیا پیتی ہیں تو وہ ہے کافی۔ جی ہاں!اس حوالے سے اس طرح معلوم ہوا جب ایک ٹوئیٹر صارف نے مریم نواز کی اس تصویر پر تبصرہ کرتے ہوئے دریافت کیا کہ میڈم کیا آپ لسی پی رہی ہیں۔
مریم نواز نے اس صارف کے کمنٹ کا جواب دیتے ہوئے لکھا کہ کاش ایسا ہوسکتا کہ میں روز لسی پی سکتی لیکن اپنے وزن کا خیال رکھتے ہوئے میں صرف کافی پیتی ہوں۔
یہاں یہ سوال بھی اہم ہے کہ مریم نواز آخر اتنے بڑے اسٹیل کے گلاس میں ہی کیوں لسی پیتی ہیں؟ اس حوالے سے اب تک کوئی خاص وجہ تو معلوم نہیں ہوسکی لیکن ہوسکتا ہے انہیں اسٹیل کے گلاس میں مشروبات پینا زیادہ اچھا لگتا ہو۔
مذکورہ گلاس کئی دنوں تک لوگوں کی خاص توجہ کا مرکز بنا تھا۔