اس سے آپ کے ہزاروں روپے چوری ہونے سے بچ جائیں گے۔۔۔ 5 ایسی چیزیں جنھیں پرس میں رکھ کر آپ بڑے نقصان سے بچ سکتے ہیں

image

پرس یا بیگ میں ہم اپنی ضرورت کی چیزیں رکھتے ہیں لیکن بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ پرس میں ایسی چیزیں بھی رکھی جاسکتی ہیں جنھیں ہم اپنی حفاظت کے لئے استعمال کرسکتے ہیں۔ اس آرٹیکل میں آپ کو چند ایسی چیزوں کے بارے میں بتایا جائے گا جن سے آپ اپنی حفاظت بھی کرسکتے ہیں اور ضرورت کے وقت استعمال بھی کرسکتے ہیں۔

نمک

ایک چھوٹی تھیل یا ڈے میں نمک کا بیگ میں موجود ہونا کسی دوست کی موجودگی سے کم نہیں جو مشکل میں کام آتا ہے۔ نمک کو پمیشہ بیگ کی اوپری جیب میں رکھیں تاکہ تلاش میں وقت ضائع نہ ہو۔ یہ نمک آپ کسی چور ڈاکو کی آنکھ کی جانب اچھال سکتے ہیں جس سے وقتی طور پر وہ آپ کا پیچا چھوڑ دے گا اور آپ کو بھاگنے کے لئے وقت مل سکے گا اس کے علاوہ کتا پیچھے لگ جائے تو بھی نمک کا استعمال کیا جاسکتا ہے۔ اگر راستے میں پھسلن ہو تو بھی نمک کو فرش پر گرا کر آپ اس پر چل سکتے ہیں یہ آپ کو پھسل کر گرنے سے بچائے گا۔

نقلی بٹوا

چور اچکوں سے بچنے ک ایک طریقہ یہ ہے کہ ایک نقلی بٹوا اپنی اوپری جیب میں رکھیں چاہیں تو اس میں تھوڑے سے پیسے بھی رکھ دیں تاکہ کسی کو نقلی ہونے کا گمان نہ ہو۔ یہ طریقہ آپ کو زیادہ پیسے لٹ جانے سے تحفظ فراہم کرے گا۔

رسٹ واچ

رسٹ واچ کچھ لوگ پہننا پسند کرتے ہیں کیونکہ یہ ہمیشہ فیشن کا حصہ رہی ہے۔ لیکن یہ آپ کی حفاظت کے کام بھی آسکتی ہے۔ اگر کوئی شخص گاڑی یا شیشے کے کمرے میں پھنس جائے تو وہ اپنی گھڑی کے ڈائل کی مدد سے شیشہ توڑ سکتا ہے۔

زپ والا بیگ

زپ والے بیگ زیادہ جگہ نہیں لیتے اور یہ ایسے قیمتی سامان کو بچاتے ہیں جو پانی سے بھیگ سکتے ہیں۔ ایک چھوٹا زپ والا بیگ اپنے پرس میں ضرور رکھیں جس میں ایمرجینسی میں استعمال ہونے والے نمبر اور اگر کوئی بیماری ہو تو اس کے نام کے علاوہ معالج کا نمبر ضرور لکھ کر رکھیں تاکہ کسی برے وقت میں استعمال کیا جاسکے۔

دانت صاف کرنے والا فلاس

یہ بظاہر بہت معمولی سی چیز ہے لیکن اے کے ے شمار فائدے ہوسجتے ہیں۔ یہ کھانا کاٹنے سے لے کر جوتے گانٹھنے کے کام بھی آسکتا ہے۔ کسی چیز کے پھنس جانے پر نکالنے کے لئے بھی ڈینٹل فلاس بہترین ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US