امریکہ کا ویزا جاری ۔۔ عمر شریف علاج کے لیے کب روانہ ہوں گے؟

image

معروف کامیڈین و اداکار عمر شریف کافی عرصے سے دل کی تکلیف کے ساتھ دیگر بیماریوں میں مبتلا ہیں۔ جبکہ علاج کی خاطر امریکہ جانے کیلئے، ان کے اہلخانہ نے امریکی ویزا کی درخواست کی تھی۔ تاہم خبر کے مطابق وفاقی حکومت کے تعاون سے عمر شریف اور ان کی اہلخانہ کو امریکہ کا ویزا جاری کردیا گیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے پیغام جاری کیا ہے۔ جس کے مطابق عمر شریف اور ان کے اہلخانہ کو امریکہ کا ویزا جاری کردیا گیا ہے۔ اپنی ٹوئٹ میں ان کا مزید کہنا تھا کہ اب وہ جلد اپنے علاج کیلئے امریکہ روانہ ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ عمر شریف کے اہلخانہ نے اس تمام عمل میں وزیراعظم کے تعاون کا شکریہ ادا کیا ہے۔ جبکہ وزیراعظم عمران خان دعاگو ہیں کہ اللہ تعالی عمر شریف صاحب کو جلد صحتیاب کرے۔

یاد رہے کہ سندھ حکومت کی جانب سے عمر شریف کے اہلخانہ کو علاج کیلئے 4 کروڑ روپے اور امریکہ جانے کیلئے ائیر ایمبولینس کا انتظام کیا گیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US