کراچی کے پرائیوٹ اسکول انتظامیہ نے بچے کے سامنے اس کے والد کر تشدد کا کیس سامنے آیا ہے۔
یہ پہلا واقعہ ہوگا جب کسی اسکول انتظامیہ کی جانب فیس ادا نہ کرنے والے بچے کے باپ پر تشدد کیا ہو۔
ذرائع کے مطابق طالب علم کے والد نے مذکورہ اسکول پر الزام لگاتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اسکول کی انتظامیہ نے فیس ادا نہ کرنے پر انہیں تشدد کا نشانہ بنایا۔
بعدازاں جب بچے کے والد کی شکایت پر محکمۂ تعلیم کی ٹیم نے اسکول کا دورہ کیا تو انہیں بھی اسکول کے اندر داخل ہونے سے گیٹ کے باہر ہی روک دیا گیا۔
اس حوالے سے ایک ویڈیو بھی سامنے آئی ہے جس میں محکمہ تعلیم کے ایک آفیشل سے جب اسکول انتظامیہ کی غلط حرکت پر پوچھا جاتا ہے تو ان کا یہی کہنا ہوتا ہے کہ میں محکمہ تعلیم کی طرف سے آیا ہوا ہوں اور مجھے بھی باہر روک کے رکھا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ جب میں نے اسکول انتظامیہ کو بتایا کہ میں ایک شکایت پر آپ کے اسکول کا دورہ کرنے آیا ہوں تو مجھے اندر جانے نہیں دیا۔
دوسری جانب دوسرے آئے بچے کے والد کا کہنا تھا کہ میں وقت پر اسکول فیس بھرتا ہوں لیکن اس کے باجود یہ لوگ مجھ پر پینلٹی لگا دیتے ہیں۔