پاکستانی شوبز انڈسٹری کے مقبول اداکار نبیل ظفرجن کا شمار میڈیا انڈسٹری میں بہترین اور کامیاب اداکاروں میں ہوتا ہے جنہوں نے 90 کی دہائی میں اپنے ڈرامائی کیریئر کا آغاز کیا اور کئی کامیابیاں سمیٹیں۔
نبیل ظفر کو بچپن سے ہی اداکار بننے کا بہت شوق تھااور یہ ان کا خواب تھا کہ وہ بھی ٹیلی وژن اسکرین پر نظر آئیں۔ اداکار و پروڈیوسر نبیل نے اپنی تعلیم مکمل کی اور اپنے مقاصد اور خوابوں کو آگے لے کر چلے۔
وہ بلاک بسٹر ڈرامہ سیریل 'بلبلے' میں اپنے مزاحیہ کردار کے لیے کافی مشہور ہیں۔ یکم ستمبر 1968 کو ٹوبہ ٹیک سنگھ میں پیدا ہونے والے نبیل ظفر نے اپنی ابتدائی زندگی فیصل آباد میں گزاری جہاں وہ بڑے ہوئے۔ ان کے خاندان کا کوئی بھی فرد شوبز میں نہیں ہے۔
اداکار نبیل ظفر کی اہلیہ ایک عام خاتون ہیں جو شوبز صنعت کا حصہ نہیں ہیں۔ ایک پروگرام میں نبیل نے انکشاف کیا تھا کہ وہ پہلی اپنی بیگم سے گلاسگو میں ملے تھے، انہوں نے مزید کہ وہ ان کے پاس آٹوگراف کے لیے آئی تھیں، اور اس نے ان کا فون نمبر بھی مانگا تھا۔ بعد ازاں یہ سلسلہ شروع ہوا اور نبیل نے ان سے شادی کرنے کے لیے ان کا ہاتھ مانگا۔
اس جوڑے کو 2 بیٹے اور 1 بیٹی فاطمہ نبیل نصیب ہوئی۔ بیٹی کا نام نام فاطمہ ہے اور یہ وہی بچی ہے جو ڈرامہ سیریل بلبل میں چاندی کا کردار ادا کر رہی ہے۔ یہ بچی اب بڑی ہوچکی ہے۔ نبیل اپنی بیٹی فاطمہ سے انتہائی محبت کرتے ہیں۔