ثانیہ اشفاق نے اپنے شوہر سابق کرکٹر عماد وسیم اور ان کی مبینہ گرل فرینڈ کے حوالے سے سخت وارننگ جاری کی ہے۔ جولائی 2025 میں اطلاعات سامنے آئیں کہ عماد وسیم نے ثانیہ اشفاق کو دھوکہ دیا اور وہ ڈیجیٹل کریئیٹر نائلہ راجہ کے ساتھ تعلق میں تھے۔
سوشل میڈیا پر عماد وسیم اور نائلہ راجہ کی متعدد تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہوئیں جبکہ ثانیہ نے اپنے تیسرے بچے کی پیدائش کے موقع پر بتایا کہ پورے حمل کے دوران وہ تنہا تھیں۔
دو دن قبل عماد وسیم نے اعلان کیا کہ انہوں نے طلاق کے لیے درخواست دے دی ہے جس کے بعد ثانیہ نے جذباتی پوسٹ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ان کا گھر ایک تیسرے فریق کی وجہ سے ٹوٹ گیا۔ نائلہ راجہ نے فوراً ردعمل دیا اور ثانیہ سے شواہد مانگے۔
آج ثانیہ اشفاق نے ایک پوسٹ کے ذریعے عماد وسیم کی مبینہ گرل فرینڈ کو خبردار کرتے ہوئے کہا کی شواہد عدالت اور متعلقہ حکام کے سامنے پیش کیے جاتے ہیں نہ کہ سوشل میڈیا پر عوامی شو کے لیے۔ انصاف قانونی طریقہ کار کے ذریعے ہوتا ہے وائرل ہونے سے نہیں۔
سوشل میڈیا صارفین نے ثانیہ اشفاق کی حمایت کرتے ہوئے ان کے لیے دعائیں بھی کی ہیں۔ ایک صارف نے لکھا مضبوط لڑکی۔ ایک اور نے کہا گھر توڑنے والوں کے لیے مناسب قوانین ہونی چاہیے۔
ایک اور صارف نے لکھا ایسی خواتین جو شادی شدہ مردوں اور والدین کے ساتھ تعلقات رکھتی ہیں سزا کی مستحق ہیں۔سوشل میڈیا پر ثانیہ اشفاق کو ان کی ذہانت اور حوصلے کے لیے سراہا جا رہا ہے اور صارفین ان کے قانونی اقدامات میں ان کا ساتھ دے رہے ہیں۔