پاکستانی اداکارہ اور ماڈل رابعہ بٹ نے نئے سال کے آغاز پر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک جذباتی ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے اپنی والدہ کی یاد میں اپنے جذبات کا اظہار کیا۔ رابعہ بٹ نے کہا کہ سال کا آخری یا پہلا دن ہمیشہ اپنی والدہ کے ساتھ گزارنا چاہتی ہوں۔
رابعہ نے ویڈیو میں کہا کہ جن لوگوں کے والدین آج بھی زندہ ہیں وہ واقعی خوش قسمت ہیں۔ کچھ لوگ والدین کے ساتھ اچھا وقت گزار پاتے ہیں جبکہ کچھ انہیں جلد ہی کھو دیتے ہیں۔ زندگی کی حقیقت اور آخرت کے بارے میں شعور بڑھنا ضروری ہے۔ ہمیں دنیا پر توجہ دینی چاہیے لیکن آخرت کو بھی یاد رکھنا چاہیے۔
رابعہ بٹ کے مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین نے ان کے جذبات کو سراہا اور ان کے لیے دعا کی ساتھ ہی مرحومہ والدہ کی مغفرت کے لیے بھی دعائیں کیں۔
بہت سے صارفین نے کہا کہ وہ بھی والدین کی کمی کا درد محسوس کر چکے ہیں اور رابعہ کی کیفیت کو سمجھتے ہیں۔