اپنا میاں کسی کو نہیں دے سکتی، ثناء جاوید کی پوسٹ پر صارفین کے تنقیدی وار

image

پاکستان کی مشہور اداکارہ ثناء جاوید نے حال ہی میں دبئی سے اپنی خوبصورت تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں جو صارفین میں خوب پسند کی گئیں۔ اداکارہ کے شوہر سابق کرکٹر شعیب ملک کو لے کر ان کی ایک بات نے سوشل میڈیا پر بحث کو جنم دے دیا۔

ثناء جاوید کے انسٹاگرام پوسٹ پر ایک صارف نے لکھا کہ مجھے یہ فوٹوگرافر چاہیے جس پر ثناء جاوید نے جواب دیا میں اپنا میاں کسی کو نہیں دے سکتی۔

سوشل میڈیا صارفین نے ان کے اس جواب پر مزاح اور تنقید کا اظہار کیا۔ ایک صارف نے لکھا ثناء یہ آپ کا شوہر نہیں آپ نے حقیقت میں کسی سے چھینا ہے۔

ایک اور صارف نے کہا کہ اوہ مطلب آپ صرف دوسروں کے شوہروں کو لے سکتی ہیں لیکن اپنا نہیں دے سکتیں۔کچھ صارفین نے مزید طنزیہ تبصرے کیے اور کہا ٹھیک ہے کسی کو نہ دو، لیکن کم از کم نظر رکھو اور کسی کو آپ کے شوہر کی ضرورت نہیں، اپنے پاس رکھو۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US