کسی نے شادی کی، تو کسی نے رشتہ ہی توڑ دیا ۔۔ جانیے بگ باس سے نکلنے والوں کی حیرت انگیز کہانیاں

image

زندگی میں کئی لمحات ایسے گزرے ہیں جب کوئی ایسا شخص اتفاق سے ٹکرا جاتا ہے جو کہ آپ کی زندگی میں داخل ہو جاتا ہے۔ وہ شخص آپ کے زندگی پر اثر انداز ہو جاتا ہے۔

ہماری ویب کی اس خبر میں آپ کو بھارتی رئیلٹی شو بگ باس سے متعلق بتائیں گے، جہاں کئی رشتے بنے اور کئی رشتے ٹوٹے۔ ان رشتوں کے بننے اور ٹوٹنے میں اگرچہ کرداروں کا عمل دخل تھا، مگر کئی معاملات میں اداکاروں نے شہرت کی خاطر بھی اپنے رشتے کو متنازع بنا دیا تھا۔

شہناز گل اور سدھارتھ شکلا:

بگ باس سیزن 13 کی ٹرافی جیتنے والے سدھارتھ شکل اور شہناز گل بھی ایک دوسرے کے لیے جذبات اور احساسات رکھتے تھے۔ اگرچہ وہ دونوں میڈیا کے سامنے اس بات کا برملا اظہار نہیں کرتے تھے، مگر دونوں ایک دوسرے کے بغیر رہ نہیں سکتے تھے۔ شہناز اور سدھارتھ بگ باس ہی میں ایک دوسرے سے ملے تھے، اس سے پہلے دونوں ایک دوسرے کو نہیں جانتے تھے۔

گوہر خان اور کشال ٹنڈن:

گوہر خان اور کشال ٹنڈن بگ باس سیزن 7 کا حصہ تھے۔ دونوں کو اسی سیزن میں ایک جوڑی کے طور پر سامنے آئے تھے، گوہر خان سلمان سے بھی سیزن کے دوران ہی کشال کی خاطر لڑ جایا کرتی تھی۔

اگرچہ گوہر اور کشال بگ باس میں ایک ساتھ تھے، مگر دونوں کچھ ماہ بعد الگ ہو گئے تھے۔

وینا ملک اور اشمیت پاٹیل:

پاکستانی اداکارہ وینا ملک اور اشمیت پاٹیل بھی بگ باس میں ایک دوسرے کو سمجھنے لگے تھے۔ وہ ایک جوڑے کے طور ہر بگ باس میں نظر آ رہے تھے۔ لیکن بگ باس سے نکلتے ہی دونوں میں علیحدگی ہو گئی تھی۔

پرنس نارولا اور یوویکا چوہدری:

بگ باس سیزن 9 کی ٹرافی جیتنے والے پرنس نارولا اور یوویکا چوہدری بھی ایک دوسرے کو دل دے بیٹھے تھے، مگر یہ دل شاید چند ہی عرصے کے لیے دیا تھا، پرنس نے باقاعدہ بگ باس میں یوویکا کو پروپوز کیا تھا۔

دونوں باقاعدہ طور پر ایک دوسرے کے پیار کو تسلیم کر چکے تھے، لیکن یہ جوڑا بھی بگ باس ختم ہونے کے بعد چند عرصے بعد علیحدہ ہو گیا تھا۔ شاید بگ باس میں بننے والے رشتے صرف دکھاوا تھا، یا ایک دوسرے کو سمجھ ہی نہیں پائے تب ہی یہ رشتے زیادہ ماہ چل نہ سکے اور علیحدگی کی وجہ بنے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow