ہر لڑکی خواہش کرتی ہے کہ اُسے فلک شبیر جیسا شوہر ملے ۔۔ مشہور اداکاراؤں کے محبت کرنے والے شوہر ان کے لئے کیا کرتے ہیں؟

image

بیویاں اپنے شوہروں کی بات مانیں، ان کے حکم پر چلیں، ان سے محبت کریں یہ تو ہم دیکھتے اور سنتے ہی ہیں، مگر شوہر خود اپنی بیوی سے بے پناہ محبت کرے اسے تحفے میں روزانہ گُلاب دے، دنیا کے سامنے محبت کا اظہار کرے یہ ایک اچھی مثال ہے کہ شوہر بھی بیویوں کا خیال کرتے ہیں، ان سے پیار کرتے ہیں۔

شوبز اداکاراؤں کے شوہر بھی کچھ ایسے ہی ہیں جو ان سے اتنی محبت کرتے ہیں کہ ہر لڑکی خواہش کرتی ہے اس کو بھی ان جیسا شوہر ملے۔ آئیے دیکھتے ہیں اپنی اداکارہ بیویوں سے محبت کرنے والے شوہر کون کون ہیں؟

سارہ اور فلک:

فلک شبیر جیسا شوہر حاصل کرنا تو اب ہر لڑکی کا خواب ہے جس کا اظہار وہ ب کے سامنے کرتی ہیں کہ ہمیں بھی فلک جیسا ہی شوہر چاہیئے۔ حال ہی میں اداکار گوہر رشید نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ:

'' انشاءاللّہ، زندگی میں جب بھی شادی ہوگی تو میں فلک شبیر کے جیسا شوہر بنوں گا کیونکہ میں اُن سے بےحد مُتاثر ہوا ہوں۔ ہمارے یہاں شوہر اپنی بیویوں سے بھی محبت کا اظہار کرتے ہوئے کتراتے ہیں، دُنیا کے سامنے بیوی کو پھول دینے سے ڈرتے ہیں، ویسے سارے کام کرلیتے ہیں لیکن جب بیوی سے اظہارِ محبت کی بات آتی ہے تو مرد یہ کام کرنے سے گھبراتا ہے۔‘ ''

ریمبو اور صاحبہ:

اداکارہ صاحبہ اور رینمبو کی جوڑی بھی سب کو خوب پسند آتی ہے، صاحبہ ایک امیر گھرانے سے جبکہ ریمنبو ایک پشتو فیملی سے جہاں خواتین پردے میں رہتی ہیں، البتہ دونوں کی شادی ہوئی، صاحبہ نے اپنی مرضی سے اپنا پہناوا رکھا، کسی نے کچھ نہیں کہا اور اس سب میں ریمبو نے ان کا ساتھ دیا، اگر مرضی کی شادی الگ خاندان میں ہو، وہاں ریمبو جیسا شوہر کامیاب زندگی کی ضمانت ہے۔

جویریہ اور سعود:

اداکارہ جویریہ اور سعود بھی ہنستے مسکراتے رہتے ہیں ان کی جوڑی لوگوں کو خوب پسند آتی ہے۔ سعود نے کبھی جویریہ کو کسی کام کے لئے منع نہیں کیا اور ہمیشہ ہی ان کا ساتھ دیا ہے۔ آپس میں ایک دورے کے ساتھ مل جل کر رہتے ہیں، جویریہ کے مطابق: '' سعود جیسا شوہر ہر لڑکی کو ملے تو وہ میری طرح مضبوط اور ہر فیصلہ اپنے آپ کرسکتی ہے، میرا اعتماد میرے شوہر سے بڑھا ہے۔''

بلال اور عروسہ:

اداکارہ عروسہ قریشی اور ان کے شوہر بلال بھی ایک دوسرے سے بہت محبت کرتے ہیں، کچھ روز قبل بلال کی ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی تھی جس میں وہ اپنی بیوی کے کپڑے استری کر رہے تھے جس پر لوگوں نے کہا تھا کہ ایسا بھی شوہر ہونا ایک نعمت ہے۔

ریما اور طارق:

اداکارہ ریما کے شوہر ڈاکٹر طارق شہاب بھی آئیڈیل شوہروں میں سے ایک ہیں وہ خود امریکہ میں رہتے ہیں مگر بیگم کو کبھی بھی پاکستان آنے سے نہیں روکتے بلکہ ان کے کاموں میں مدد کرتے ہیں، ان کی ہر خواہش کو پورا کرتے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow