ڈیجیٹل دنیا کے اس دور میں ہر شخص راتوں رات مشہور ہونا چاہتا ہے اور اس کی یہ خواہش ہوتی ہے کہ سوشل میڈپا پر اس کی فین فالوونگ میں اضافہ ہو۔
یہ کہنا غلط نہ ہوگا کہ سوشل میڈیا کا استعمال کرکے شہرت حاصل کرنا بہت آسان ہوگیا ہے۔ اور یہی وجہ ہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں نوجوان نسل اس پلیٹ فارم کا استعمال کر رہی ہے۔
آج کے اس آرٹیکل میں مشہور پاکستانی ٹک ٹوکر کنول آفتاب کے بارے میں بات کریں گے۔ جی ہاں، کنول آفتاب نے ٹک ٹاک ایپلیکیشن کا استعمال کرتے ہوئے شہرت پائی اور صرف چند ماہ میں ان کے آفیشل انسٹاگرام اور ٹک ٹوک اکاؤنٹ پر فالورز کی تعداد لاکھوں تک پہنچ گئی ہے۔
کنول آفتاب اداکار ذوالقرنین سکندر کے ساتھ 4 اپریل 2021 کو شادی کے بندھن میں بندھیں اور اپنی ازدواجی زندگی کا آغاز کیا۔ دونوں پنجاب کے ایک بہت چھوٹے گاؤں سے تعلق رکھتے ہیں۔ لیکن دونوں اب مشہور شخصیات میں شامل ہوتے ہیں۔
شادی کے بعد ٹک ٹاکر کنول آفتاب میں ایک نمایاں تبدیلی دیکھنے میں آئئی ہے جو شاید ان کے مداحوں نے نوٹ کی ہوگی۔
مشہور پاکستانی ٹک ٹاکر کنول آفتاب نے اپنے شوہر کی درخواست پر اب اپنے سر پر دوپٹہ پہننا شروع کر دیا ہے۔ جیسا کہ وائرل تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ ہر موقع پر اپنے سر پر اسکارف پہنتی ہیں اور کافی خوش بھی دکھائی دیتی ہیں۔ ٹک ٹاکر کنول سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اپنے شوہر کے ساتھ مختلف تصاویر شئیر کرتی دکھائی دیتی ہیں اور اکثر ان کی تصویروں کے کیپشن میں یہی لکھا ہوتا ہے کہ ہر چیز کے لیے اللہ کا شکر ادا کرتی ہوں۔ وہ اپنے آپ کو بہت خوش قسمت لڑکی سمجھتی ہیں۔ شادی کے بعد ان کی زندگی میں کئی مثبت تبدیلیاں آئی ہیں۔
تو آئیے کنول آفتاب کی اپنے شوہر ذوالقرنین سکندر کے ہمراہ نئی تصاویر پر ایک نظر ڈالتے ہیں۔
ایک صارف کا کہنا تھا کہ شوہر کے کہنے پر سر ڈھانپ لیا، گریٹ۔