اسکیمز، مالی امداد، فری چیک اپ اور ۔۔ جانیے اوور سیز پاکستانی اس ویب سائٹ سے کس طرح فائدہ اٹھا سکتے ہیں

image

پاکستانی شہری جب پہلی بار کسی دوسرے ملک جاتے ہیں، تو انہیں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ خاص کر خلیجی ممالک میں کام کے سلسلے میں جانے والے پاکستانی کئی طرح کی مشکلات کا شکار ہو جاتے ہیں۔

چونکہ خلیجی ممالک میں پاکستانی شہری محنت مزدوری اور کام کے سلسلے میں زیادہ جاتے ہیں، لیکن یہ پاکستانی جن مشکلات کو جھیل رہے ہوتے ہیں، انہیں پاکستانی حکومت تک پہنچا نہیں سکتے ہیں۔

کیونکہ پاکستان ایمبسی تک رسائی ان اوور سیز پاکستانیوں کی ممکن ہی نہیں ہوتی، اور پھر یہ اوور سیز پاکستانی کسی اللہ کے بندے کے منتظر ہوتے ہیں جو کہ ان کی داد رسی کو حکومت تک پہنچا دے۔

لیکن ڈیجیٹل دنیا کی اس ریس میں حکومت پاکستان نے اوور سیز پاکستانیوں کی مشکلات اور شکایات کا ازالہ کرنے کے لیے ایک ایسا پلیٹ فارم بنایا ہے جہاں اوور سیز پاکستانی اپنی مشکلات کو نہ صرف اعلٰی حکام تک پہنچا سکتے ہیں وہ کئی سہولیات سے بھی فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

اووسیز پاکستانی فاؤنڈیشن کے نام سے بنائی گئی اس ویب سائٹ سے اوور سیز پاکستانی کئی طرح سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ اس ویب سائٹ میں ویسے تو اوور سیز کے لیے کئی معلومات موجود ہیں، لیکن یہ ویب سائٹ اوور سیز کے لیے اسی وقت کارآمد ہے جب وہ اس ویب سائٹ پر اپنا اکاؤںٹ بنائیں گے۔

اکاؤنٹ بنانے کے فوائد تو آپ کو بتائیں گے لیکن پہلے آپ کو بتاتے ہیں ویب سائٹ کے بارے میں۔ ویب سائٹ کے پہلے پیچ پر کئی آپشنز موجود ہیں۔ اسی پیج پر مختلف اسکیمز سمیت کئی سہولیات کے بارے میں آگاہی دی گئی ہے، اور یہ آگاہی اشتہارات کی صورت میں دکھائی دے رہی ہے۔

روشن ڈیجیٹیل اکاؤنٹ، ہاؤسنگ اسکیمز، شکایت کے حوالے سے کملین سیل جس کا نام کال سر زمین ہے۔ نیا پاکستان کالنگ جس میں اوور سیز پاکستانیوں کے موقف کی روشنی میں درست فیصلہ لینا، ان کے مشورں کو اہمیت دینا، ایمبولینس سروس، تعلیم، انویسٹمنٹ کی سہولیات، اوور سیز پاکستانی مزدوروں کی واپسی کے لیے سہولیات فراہم کرنا، ایک ملک سے دوسرے ملک پیسے بجھوانے کے لیے ممبر شپ کارڈ کی فراہمی سمیت کئی دیگر سہولیات اور اسکیمز کے اشتہارات پہلے پیج پر موجود ہوتے ہیں۔

اس کے علاوہ اسی پیج کے نیچے تعلیم، ہیلتھ، فائنانس سمیت کئی دیگر حوالے سے رہنمائی کی گئی ہے۔ مختلف آپشنز میں ہیلتھ سے متعلق بھی بتایا گیا ہے، مفت آئی کیمپ کی سہولت سے بھی فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے، جبکہ قانون کے دائرہ کار میں رہ کر ایک خاص صورتحال میں معاوضوں کی ادائیگی کے لیے بھی مدد اور مشورے فراہم کیے جاتے ہیں۔

اس ویب سائٹ سے اسی وقت فائدہ اٹھا سکتے ہیں جب آپ کا اکاؤنٹ بنا ہو۔ اکاؤنٹ بنانا کوئی مشکل بات نہیں ہے، بس آپ کا ای میل آئی ڈی اور پاس ورڈ۔ یہاں یہ بات بھی جاننا ضروری ہے کہ ای میل آئی ڈی کا استعمال دیکھ کر کریے گا، کیونکہ اکثر ای میل آئی ڈی بھولنے کی وجہ سے اکاؤنٹ بھی متاثر ہو سکتا ہے۔

اس طرح آپ اپنی شکایات کو پاکستانی حکومت تک پہنچا سکتے ہیں، اور ان شکایات کی بنا پر ازالہ کیا جا سکتا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US