کراچی میں اربن فلڈنگ کا خطرہ ہے۔۔ جانیے طوفان "گلاب" نے کہاں کہاں تباہی مچائی ہے

image

سمندری طوفان "گلاب"، بھارت کی دو ریاستوں اڑیسہ اور آندھراپردیش سے ٹکرا گیا۔ جبکہ اب تک کی اطلاعات کے مطابق سمندری طوفان کے نتیجے میں دو ماہی گیروں اور ایک شہری جاں بحق ہوگئے۔

دوسری جانب تین ریاستوں میں سمندری طوفان کی وجہ سے 2 لاکھ سے زائد افراد کو عارضی جگہوں پر منتقل کردیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات پاکستان کیا کہتا ہے

محکمہ موسمیات پاکستان کے ڈائریکٹر سردار سرفراز کے مطابق طوفان "گلاب" کمزور ہو کر ڈپریشن کی شکل اختیار کر چکا ہے۔ جبکہ شام تک ہوا کے کم دباؤ میں تبدیل ہو جائے گا۔ تاہم بحیرہ عرب میں جانے کے بعد اس کی شدت میں اضافے کا امکان ہے۔

اس کے علاوہ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج سے 2 اکتوبر تک بارشوں کا امکان رہے گا، جبکہ تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوسکتی ہے۔ ڈائریکٹر سردار سرفراز کا مزید کہنا ہے کہ کراچی شہر میں اربن فلڈنگ کا بھی خطرہ رہے گا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US