عمران خان کے باڈی گارڈ کے پاس موجود بریف کیس اور ملکہ کے ہاتھ میں ہر وقت موجود اس بیگ میں کیا ہوتا ہے؟ جانیے وہ راز جن کے بارے میں کوئی نہیں جانتا

image

سیاستدان ہوں یا پھر کوئی اور مشہور شخصیت، ان سے متعلق چند ایسی چیزیں پوشیدہ ہوتی ہیں جن کے بارے میں ان کے چاہنے والے واقف نہیں ہوتے۔

یقینا لوگ بھی اپنی پسندیدہ شخصیت سے متعلق کوئی بھی معلومات جاننے کے لیے بے قرار ہوتے ہیں۔

آج ہم چند مشہور شخصیات کے بارے میں جانیں کے کہ وہ اپنے ساتھ کیا خفیہ چیزیں رکھتے ہیں۔

1- عمران خان

پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان جب کبھی کسی دورے یا پاکستان کے کسی علاقے جاتے ہیں تو ان کے ساتھ موجود سیکیورٹی ٹیم کا اہلکار یعنی ان کا باڈی گارڈ اپنے ساتھ ایک کالے رنگ کا بریف کیس رکھتا ہے۔ وہ باڈی گارڈ ہمیشہ وزیر اعظم کے ساتھ رہتا ہے۔کیا آپ جانتے ہیں کہ اس کے بریف کیس میں کیا موجود ہوتا ہے؟

دراصل اس بریف کیس کو آپ ایک دیوار بھی سمجھ سکتے ہیں۔ اس بریف کیس کے اوپر ایک بٹن نصب ہوتا ہے جس کے دباتے ہی یہ ایک شیلڈ کی طرح کھڑا ہوجاتا ہے۔ اس بریف کیس کو بلٹ پروف شیلڈ بھی کہا جاتا ہے۔ اور سب سے حیرت انگیز بات یہ ہے کہ اس بریف کیس کو تھامے باڈی گارڈ ہی ایک واحد شخص ہے جو اسے چلانا جانتا ہے۔کسی بھی قسم کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے اس بریف کیس کا استعال کیا جاتا ہے۔

2- ملکہ الزبتھ دوم

برطانیہ کی ملکہ الزبتھ کسی تعارف کی محتاج نہیں۔ یہ کہنا غلط نہ ہوگا کہ دنیا کی سب سے زیادہ اور سخت سیکیورٹی اس وقت ملکہ الزبتھ کو فراہم کی جا رہی ہے۔ ان کی سیکیورٹی اتنی سخت ہے کہ عام شخص کا ملنا تو دور کی بات بلکہ ان سے ملنے کے لیے تو بڑی اور نامور شخصیات کی بھی تلاشی لی جاتی ہے۔

ملکہ الزبتھ سے جڑی ہر چیز مداحوں کی توجہ کا مرکز بنتی ہے۔ انہیں میں ان کا ہینڈ بیگ بھی شامل ہے۔ اب آپ یہی سوچ رہے ہوں گے کہ آخر ملکہ کے ہینڈ بیگ میں کیا خفیہ چیز رکھی ہوسکتی ہے۔ تو ہم آپ کو بتاتے ہیں۔ دراصل ملکہ الزبتھ اپنا ہینڈ بیگ سگنلز کے طور پر استعمال کرتی ہیں۔

رویل ماہرین کے مطابق ، اگر ملکہ رات کے کھانے پر اپنا ہینڈ بیگ میز پر رکھتی ہیں تو اس کا مبینہ طور پر مطلب یہ ہے کہ وہ چاہتی ہیں کہ اگلے پانچ منٹ میں رات کا کھانا ختم ہو جائے۔

اگر ہینڈ بہگ وہ فرس پر رکھ دیں تو اسکا مطلب ہے کہ وہ گفتگو سے تھک گئی ہیں۔

علاوہ ازیں آپ کو یہ بھی بتا دیتے ہیں کہ برطانوی ملکہ کے ہینڈ بیگ میں کیا کیا موجود ہوتا ہے۔شاہی رپورٹس کے مطابق ملکہ الزبتھ اپنے پرس میں پیسوں کے ساتھ لپ اسٹک بھی رکھتی ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US