مسافروں کا انتظار کر رہا تھا مگر ۔۔ جانیے بائیکیا کے عمران کی التجا پر بھی ڈاکوؤں نے نہ چھوڑا

image

رزق حلال ایک ایسا ذریعہ ہے جو کہ مشکل سے ملتا ہے مگر وہ انسان کو مطمئن رکھتا ہے اور اسے ایک صاف ستھری زندگی جینے میں مدد کرتا ہے۔ لیکن بہت سے لوگ ایسے بھی ہیں جو دوسروں کی محنت کو ایک لمحہ میں فنا کر دیتے ہیں۔ ہماری ویب کی اس خبر میں بھی آپ کو شہری عمران کے بارے میں بتائیں گے۔ عمران اپنے گھر کا کمانے والا تھا، جو کہ آن لائن بائک سروس بایکئیا کے لیے کام کرتا تھا، عمران بائیک چلا کر اپنے گھر کا خرچہ پورا کرنے میں مدد کرتا تھا۔

عمران قتل کی واردات والے دن بھی اسی امید کے ساتھ نکلا تھا کہ وہ آج زیادہ مسافروں کو گھر تک پہنچائے گا۔ اسے یقین تھا کہ آج وہ مسافروں کو ان کی منزل پر پہنچا کر پیسے کمائے گا، مگر کیا معلوم تھا کہ اس کی خود کی زندگی کی منزل ختم ہونے کے قریب ہے۔ رات کے وقت جب عمران مسافروں کا انتظار کر رہا تھا، عین اسی وقت 3 مسلح ملزمان آئے اور بندوق کے زور پر عمران سے نقدی اور پیسے چھیننے کی کوشش کی، عمران کے اصرار پر مسلح ملزمان نے عمران کے سر پرگولی مار دی اور عمران موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US