آج کل مصنوعی طرزِ زندگی نے بہت چھوٹی عمر کے لڑکے لڑکیوں میں گنج پن اور بال جھڑنے کے مسائل کو جنم دے دیا ہے۔ اس آرٹیکل میں آپ کو بتایا جائے گا کہ وہ کون سا وٹامن ہے جس سے آپ اپنے بال واپس حاصل کرسکتے ہیں۔
وٹامن ڈی
بالوں کو اگانے اور جھڑنے سے روکنے کے لئے وٹامن ڈی کا کردار بہت اہم ہے۔ یہ سر کی جلد کو صحت مند رکھنے کے علاوہ بالوں کی ساخت کو بھی بہتر بناتا ہے۔ وٹامن ڈی کا بننا صرف تب ہی ممکن ہے جب جسم کو سورج کی روشنی ملے۔ لیکن بہت سی ایسی غذائیں ہیں جو جسم میں وٹامن ڈی کو بنانے کی صلاحیت کو بیدار کرتی ہیں۔ ان غذاؤں میں مچھلی، گائے کا دودھ، انڈے کی زردی، مشروم اور دلیہ کے علاوہ نارنجی کا جوس بھی شامل ہے۔
وٹامن ڈی کی ٹیبلیٹس
وٹامن ڈی کا ایک اہم زریعہ وٹامن ڈی کی ٹیبلیٹس کھانا ہے جو جسم میں اس کی کمی کو پورا کرتی ہیں۔ ایک تحقیق کے مطابق وٹامن ڈی alopecia نامی بیماری کو کم کرنے میں مددگار ہے جو سر کی جلد کو خراب کرکے گنج پن پیدا کرتی ہیں۔ پاکستان میں کئی ایسی شخصیات ہیں جو اپنے بالوں کو خوبصورت اور گھنا بنانے کے لئے مختلف وٹامنز کا استعمال کرتی ہیں۔