پرانے دور کی رخصتی اور آج کے دور کی رخصتی کا موازنہ کیا جائے تو زمین و آسمان کا فرق دیکھنے میں آئے گا۔
حال ہی میں ایک نئے شادی شدہ جوڑے کی ویڈیو وائرل ہوئی جس میں دیکھا گیا کہ ان کی رخصتی کسی گاڑی میں نہیں بلکہ ہیلی کاپٹر میں ہوئی۔
صارفین نے ویڈیو دیکھ کر حیرانگی کا اظہار کیا اور ساتھ میں مزاحیہ اور تنقید بھرے تبصرے بھی کیے۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دولہا اور دولہن ہیلی کاپٹر میں بیٹھ چکے ہیں، سیٹ بیلٹ بھی باندھ لی ہے۔ شادی یی تقریب میں آئے مہمان دولہا اور دولہن کی جانب دیکھ رہے ہیں اور یہ مناظر موبائل کی کیمرے میں قید کر رہے ہیں۔
تھوڑی دیر بعد ہیلی کاپٹر کا پر گھومنا شروع ہوتا ہے اور پرواز کے لیے تیار ہوجاتا ہے۔
جوڑے کے دیکھ کر لگتا ہے کہ اس طرح رخصتی کرنے کا پلان پہلے سے ہی کیا ہوگا۔