معروف عالمِ دین مولانا طارق جمیل کی دوسری شادی کے حوالے سے سوشل میڈیا پر تبصرے کیے جارہے تھے، تاہم مولانا طارق جمیل نے سوشل میڈیا پر چلنے والی خبروں پر اپنے ردعمل کا اظہار کردیا ہے۔
سوشل میڈیا سایٹ ٹویٹر پر مولانا طارق جمیل نے اپنے آفیشل اکاؤنٹ سے بیان جاری کیا ہے، جس میں انہوں نے اپنی دوسری شادی کے متعلق چلنے والی خبروں کی تردید کی ہے ۔ ٹوئٹر پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے انہوں نے اپنے متعلق پھیلائی جانے والی خبروں کی تردید کرتے ہوئے لوگوں کو جھوٹی خبروں سے محتاط رہنے کی اپیل کی ہے۔
جبکہ ان کا مزید کہنا تھا کہ یوٹیوب پر کچھ چینلز ویوز اور سبسکرائبرز حاصل کرنے کیلئے جھوٹی خبریں پھیلا رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اللّٰہ ان سب لوگوں کو ہدایت دے۔