چلتے روڈ میں اچانک گڑھا ہو گیا ۔۔ خاتون سمیت فیملی کے تین افراد گڑھے میں گر گئے، جانیے انہیں خوفناک گڑھے سے کس طرح نکالا گیا

image

پاکستان میں سڑکیں کئی حد تک خطرناک ہیں ابھرے ہوئے نوکیلے پتھر کسی بھی سواری کو موت کو آغوش میں دھکیل سکتے ہیں، دلدل زدہ روڈ بھی شہریوں کے لیے کسی عذاب سے کم نہیں۔

ہماری ویب کی اس خبر میں آپ کو ایک ایسے واقعہ کے بارے میں بتائیں گے، جس میں ایک فیملی موٹر سائیکل سمیت روڈ پر ہونے والے شگاف میں گر گئی۔

پاکستان کے شہر ملتان میں ایک ایسا واقعہ پیش آیا ہے جہاں موٹر سائیل سوار فیملی روڈ پر پڑنے والے شگاف میں گر گئی۔ گڑھا اس قدر گہرا تھا، کہ لوگ خوف کی وجہ سے قریب جانے سے بھی ڈر رہے تھے۔ موٹر سائیکل سوار فیملی جس میں دو مرد اور ایک خاتون شامل تھی وہ اس گڑھے میں جا گرے۔

فیملی ملتان کے ایک روڈ پر سفر کر رہی تھی، کہ اسی دوران کمزور روڈ پر موٹر سائیکل نے جیسے ہی اس کمزور روڈ کی بڑھی۔ تو موٹر سائیکل گڑھے میں جاگری۔ آس پاس لوگ موٹر سائیکل سوار فیملی کی طرف بڑھے مگر شگاف گہرا ہونے کی وجہ سے مدد نہ کر سکے۔

بعدازاں ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر رسیوں کی مدد سے فیملی کو گڑھے سے نکالا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US