مشہور برانڈز اپنے ناموں کا فائدہ اٹھا کر سستی سے سستی چیز کو بھی مہنگے داموں بیچ دیتے ہیں لیکن اس بار تو حد ہی ہوگئی جب خواتین میں مقبول برانڈ “نشاط لینن“ نے اپنی ایک ایسی جیولری کی قیمت کئی ہزاروں میں رکھ دی جس کی اصل قیمت غالباً بیس روپے سے اوپر نہیں بنتی۔
جی ہاں یہی ہے وہ رنگ برنگی سیفٹی پنز سے بنی ائیررنگ جس کی اصل قیمت تین ہزار چار سو جبکہ سیل میں اس کی قیمت سترہ سو رکھی گئی ہے۔ اتنا ہی نہیں اسی سے ملتے جلتے ڈیزائن کی ایک اور ائیر رنگ بھی موجود ہے جس کی اصل قیمت اکیس سو جبکہ سیل میں ہزار پچاس قیمت رکھی گئی ہے۔ اب آپ ہی ہمیں بتا دیں کہ آخر ان ائییر رنگز میں ایسا کیا خاص ہے کہ ان کی قیمت ہزاروں میں رکھی گئی ہے؟ بے شک قیمت آئیڈیے کی ہوتی ہے لیکن اس کے لئے آئیڈیے کا خوبصورت ہونا اور معیار کا اچھا ہونا شرط ہوتا ہے۔
اتنے پیسوں میں تو ہفتے کا راشن آجاتا ہے
اگر چہ سیل میں ان ائیر رنگز کی قیمت آدھی کر دی گئی ہے لیکن یہ آدھی قیمت بھی ان چیزوں کی اصل قیمت سے کہیں زیادہ ہے۔ اور اگر بات ان کی اصل قیمت کی کی جائے تو دو ہزار یا ساڑھے تین ہزار ہر گز معمولی رقم نہیں ہوتی بلکہ اتنے پیسوں کا تو لوگوں کے گھر میں ہفتے بھر کا راشن آجاتا ہے۔