والدہ نے بہت قربانیاں دیں ۔۔ جانیے عاصم سلیم باجوہ اور ان کی فیملی سے متعلق دلچسپ معلومات

image

پاکستان میں مشہور شخصیات ٹی وی پر بحث و مباحثتہ کرتی اور سنجیدگی کا مظاہرہ کرتی ہیں۔ لیکن یہ شخصیات ٹی وی کے علاوہ بھی کافی فعال ہیں۔

ہماری ویب کی اس خبر میں سابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ اور ان کی فیملی کے بارے آپ کو معلومات فراہم کریں گے۔

سابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ صادق آباد میں پیدا ہوئے ہیں جبکہ ابتدائی تعلیم بھی انہوں نے وہیں سے حاصل کی۔ 1984 میں پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول سے پاس آؤٹ ہوئے جبکہ کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ سے گریجوئیٹ ہوئے۔ عاصم باجوہ نیشنل ڈیفینس یونی ورسٹی سے وار اسٹڈیز میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کر چکے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ وہ اس زمانے کی وار کو بھی بخوبی سمجھ سکتے ہیں۔

عاصم سلیم باجوہ کے والد ڈاکٹرسلیم باجوہ کا انتقال کئی عرصہ پہلے ہو گیا تھا، جبکہ والدہ حیات ہیں اور بیٹے کے ساتھ رہتی ہیں۔ عاصم سلیم باجوہ اپنی والدہ سے بے حد پیار کرتے ہیں۔ بطور ماں والدہ نے عاصم سلیم باجوہ کو ہر دعاؤں کے ساتھ ہی گھر سے رخصت کیا ہے جبکہ بیٹا بھی والدہ سے بے حد محبت کرتا ہے۔

عاصم سلیم باجوہ بریگیڈ میجر کے عہدے پر بھی رہ چکے ہیں جبکہ وہ اسٹرائیک کورپس کے چیف آف اسٹاف بھی رہ چکے ہیں۔ جبکہ ڈپٹی ملٹری سیکریٹری کے طور پر ذمہ داریاں سر انجام دے چکے ہیں۔ 2010 میں انہیںں میجر جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی تھی۔

اور پھر 4 جون 2012 میں جنرل عاصم سلیم باجوہ کو ڈی جی آئی ایس پی آر بنا دیا گیا تھا۔ 2015 میں انہیں لیفٹینیٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔ عاصم سلیم باجوہ کے تین بھائی جن میں طالوت باجوہ، عمر فاروق باجوہ اور تنویر باجوہ شامل ہیں، جبکہ عاصم سلیم باجوہ کی اہلیہ اور تین بچیں ہیں۔ اہلیہ فرخ زیبا سے عاصم سلیم کی شادی ہوئی جبکہ ان کے تین بچے ہیں۔ جن میں محمد باجوہ، ایوش باجوہ اور عازب باجوہ شامل ہیں۔

عاصم سلیم باجوہ اور اہلیہ فرخ زیبا نے اپنے آپ کو فٹ رکھا ہوا ہے یہی وجہ ہے کہ وہ اب دادا دادی بن کر اپنے پوتے پوتیوں کے ساتھ خوش و خرم زندگی گزار رہے ہیں۔ عاصم سلیم باجوہ اور ان کی اہلیہ اب داد اور دادی بن چکے ہیں، دادا اور پوتے میں خوب گپ شپ ہوتی ہے اور داد پوتے کو خوب وقت دیتے ہیں۔ عاصم سلیم اپنے پوتے پوتیوں سے بے حد پیار کرتے ہیں۔

عاصم سلیم باجوہ گزشتہ سال سی پیک چئیرمین کے عہدے پر بھی رہ چکے تھے، تاہم انہوں نے اس ذمہ داری سے سبک دوشی کا اعلان کیا تھا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US