کچھوے صاحب کی ائیر پورٹ پر مستیاں۔۔۔ پانچ جہازوں کو اڑنے سے روک دیا! دلچسپ ویڈیو دیکھیے

image

کچھوے اور خرگوش کی کہانی تو سب نے سنی ہوگی کہ کیسے کچھوے نے تیز رفتار خرگوش کو ریس میں ہرا دیا۔ لیکن جاپان کے ناریتا انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر موجود ایک کچھوے نے اپنی سست رفتاری سے پانچ جہازوں کو اڑنے سے روک دیا۔

خبروں کے مطابق جہاز اڑان بھرنے کے لئے تیار ہی تھا کہ اچانک پائلٹ نے رن وے پر ایک کچھوے کو دیکھا اور ٹریفک کنٹرولرز کو بتایا۔ جس کے بعد عملہ کچھوے کو پکڑنے گیا۔ لیکن کچھوے میاں ان تمام باتوں سے بے خبر اتنی سست رفتاری سے سفر طے کیے جارہے تھے جس کی وجہ سے تقریباً پندرہ منٹ تک پانچ طیارے کچھوے صاحب کے ہٹنے کا انتظار کرتے رہے۔ بالآخر عملہ کچھوے کو پکڑنے میں کامیاب ہوگیا اور جہازوں نے اڑان بھری۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US