بادل جم کر برسیں گے ۔۔ کراچی میں آج سے طوفانی بارش کی پیش گوئی، بارش کب تک رہے گی؟

image

کراچی میں گرمی کی تپش اور گرم ہوائیں گزشتہ شام سے چل رہی تھیں جو بحیرہ عرب میں موجود سائیکلون کا اثر تھا مگر اس کے بعد اب موسم میں تبدیلی ہوئی ہے، صبح سے کراچی کے مختلف علاقوں میں ٹھنڈی اور تیز ہوائیں چل رہی ہیں۔ شہری شدت سے انتظار کر رہے ہیں کہ کب کراچی میں تیز بارش ہو اور موسم کے مزاج میں ٹھنڈک آئے۔

محکمہ موسمیات کی پیشن گوئی کے مطابق: '' شہرِ قائد میں طوفانی بارش کے باعث سڑکیں اور گلیاں زیر آب آنے کا خدشہ ہے، بارش آج سے 2 اکتوبر تک ہوگی، بادل جم کر برسیں گے، طوفانی بارش کی بھی توقع ہے جس سے سمندر میں طغیانی کا خدشہ ہے جس کی وجہ سے ماہی گیروں کو آج سے 3 اکتوبر کے دوران سمندر میں نہ جانے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔ ''

محض کراچی ہی نہیں بلکہ سندھ بھر میں اربن فلڈنگ کا خطرہ ہے، بتایا یہ جا رہا ہے کہ عمارات جو خستہ حال ہیں وہ بارش کی شدت سے مسمار بھی ہوسکتی ہیں۔ لسبیلہ، سونمیانی، اورماڑا، پسنی، گوادر، تربت، جیوانی میں بھی طوفانی بارش اور اربن فلڈنگ کا خطرہ ہے۔

انتظامیہ کی جانب سے بارشوں سے نمٹنے کی تیاریوں کے دعوے کیے جارہے ہیں مگر دیکھنا یہ ہے کہ اگر کوئی ہنگامی صورتحال پیش آئی تو کس حد تک حکومت اس نقصان کی بھرپائی کرنے میں کامیاب ہوسکے گی۔

واضح رہے ٹھٹہ، بدین، دادو، ڈگری ،عمرکوٹ سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں بھی گزشتہ رات گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی، کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی بھی معطل ہوئی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US