میں نے یہ فلیٹ چار کروڑ میں خریدا تھا اور۔۔ عمر شریف کی بیوی سے فلیٹ خریدنے والے شہری نے عدالت کو کیا بتایا؟

image

علاج کی غرض سے امریکہ جانے والے معروف کامیڈین و اداکار عمر شریف کی اہلیہ زرین غزل سے فلیٹ خریدنے والے شخص نے عدالت سے رجوع کر لیا۔

عمر شریف کی اہلیہ زرین غزل سے فلیٹ خریدنے والے شہری محمد سلمان کی جانب سے عدالت سے رجوع کرتے ہوئے فلیٹ معاملے والے کیس میں فریق بننے کی درخواست دائرکی گئی ہے۔

درخواست گزار محمد سلمان نے بتایا کہ انہوں نے زرین غزل سے ساڑھے 4 کروڑ روپے میں فلیٹ خریدا تھا اور عمر شریف کے سامنے ہی فلیٹ کی منتقلی کی کارروائی مکمل ہوئی تھی لیکن اس کے باجود عمرشریف نے عدالت سے رجوع کرلیا اور عدالت کی جانب سے حکم امتناع کے باعث جائیداد منتقلی رک گئی۔

درخواست گزار محمد سلمان نے عدالت سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ فلیٹ اس کے حوالے کیا جائے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US