پُرمسرت لمحات گزرنے کے بعد تصویریں ان لمحوں کی یادیں تازہ کر دیتی ہیں جن کو دیکھ کر ایسا لگتا ہی نہیں کہ وقت گزرگیا ہو، وہ سب باتیں یاد آتی ہیں کہ ہم نے اس وقت یہ کہا تھا اور ایسا کیا تھا۔ اب چونکہ ٹرینڈ دن بہ دن بدلتے ہیں۔ شروع سے ہی شادی کی فوٹوگرافی پر بہت دھیان دیا جاتا رہا ہے مگر اب آؤٹ ڈور فوٹوگرافی بھی کی جا رہی ہے جو تفریح کا بھی ذریعہ ہے اور خوشیوں کے لمحات میں اضآفہ کرنے کا بھی۔ جہاں فوٹوگرافی کا ٹرینڈ بڑھا وہیں فوٹوگرافروں کی ڈیمانڈ میں بھی اضافہ ہوا۔ اب ہزاروں کی تعداد میں فوٹوگرافر تو موجود ہیں مگر ان کی ڈیمانڈ ہزاروں روپے ہے جو کہ ایک آدمی پوری نہیں کرسکتا۔ جہاں مہنگے فوٹوگرافر ہیں وہیں کچھ ایسے فوٹوگرافر بھی موجود ہیں جو آپ کی خوشیوں کے رنگوں کو اپنی بنائی گئی بہترین تصاویر سے مذید یادگار بنا دیتے ہیں اور مناسب قیمت میں جو آپ کی جیب پر بھی بھاری نہ پڑے۔
آج ہماری ویب میں 5 ایسے فوٹوگرافر کے بارے میں ہم آپ کو بتانے جا رہے ہیں جن کی فوٹوگرافی کا ہنر ان کی کھینچی گئی تصاویروں سے صاف واضح ہوتا ہے چاہے وہ شادی بیاہ کے مواقعوں کی ہوں یا کسی تقریب کی، کوئی روڈ فوٹوگرافی ہو یا کوئی ماڈل شوٹ۔
٭ عدیل فوٹو:
عدیل فوٹو نامی فیس بک اور انسٹاگرام پیج ایک نوجوان عدیل اعوان چلاتے ہیں جو مختلف فوٹوشوٹس بھی کرتے ہیں اور روڈ فوٹوگرافی بھی۔ ان کے ریٹ بھی نہایت مناسب ہیں جو ایک عام انسان کی پہنچ میں بھی ہیں۔
٭ شورلائن فوٹوگرافی:
شورلائن فوٹوگرافی سید صامت عباس عابدی نامی نوجوان چلاتے ہیں جو زیادہ تر ماڈل شوٹس اور شادی کی تصاویریں بناتے ہیں، ساتھ ہی ویڈیوگرافی بھی کرتے ہیں۔
یہ مختلف اداکاراؤں کے شوٹس اور ویڈیو کی کووریج بھی کرتے ہیں۔
صامت کہتے ہیں کہ:
''
کم پیسوں میں بھی فوٹوگرافی کرتے ہیں تاکہ لوگوں کی خاص تقریبات کو یادگار بنا سکیں اور انہیں زندگی بھر اپنے ہنر سے وہی لمحات یاد دلواسکیں جن کو وہ کبھی بھولنا نہیں چاہتے۔ کسی کی خوشیاں اگر ہمارے کام سے دوبالا ہوسکتی ہیں تو پیسوں میں کچھ روپے کی کمی بیشی کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔ اس لئے کوشش کرتے ہیں کہ کسٹمرز کو کام سے خوش رکھ سکیں۔
''
کینڈی کلکس:
کینڈی کلس نامی فیس بک پیج صامت عباس اور ان کے کچھ دوستوں کا ہے جوکہ مل بانٹ کر اچھی اور بہترین فوٹوگرافی کلکس سے لوگوں کی خوشیوں میں چار چاند لگاتے ہیں، ان کے ہاں جتنے مناسب ریٹ ہوسکتے ہیں یہ کسٹمرز کو فراہم کرتے ہیں ۔
ویرہ پروڈکشن:
ویرہ پروڈکشن نامی فیس بک پیج بھی کام کے لحاظ سے بہترین ہیں۔ انہوں نے اے آر وائی کے معروف اینکر فرحان رضا اور ان کی اہلیہ کا فوٹو شوٹ بھی کیا تھا۔ ان کے ہاں بھی مناسب ریٹ ہیں۔
مدحاس پروڈکشن:
مدحاس پروڈکشن نامی فیس بک پیج نوجوان صدف زہرہ اور ان کے دوست چلاتے ہیں یہ بھی مناسب قیمت میں اچھا کام کرتی ہیں۔