اداکاراؤں کی شادیاں ہمیشہ سے ہی مو ضو ع بحث بنتی چلی آرہی ہیں، ان کی ازدواجی زندگی ناکام بھی رہتی ہے اور کامیاب بھی ہوتی ہے۔ کچھ کی شادی خفیہ رہتی ہے تو بعض فنکارائیں دھوم دھام سے اعلان کرتی ہیں۔ تاہم جب فلمی دنیا کی پر کشش اداکار ائیں کسی شادی شدہ مرد کو اپنا جیون ساتھی بناتی ہیں تو لوگوں میں تجسس جنم لیتا ہے۔
آج ہم انہیں اداکاراؤں کا تذکرہ کرنے جا رہے ہیں جنہوں نے شادی شدہ مردوں سے شادی کی۔
1- صدف کنول
ماڈل صدف کنول کو بھی سائرہ اور شہروز کے تعلقات کے خاتمے کی ایک اہم وجہ قرار دیا جاتا رہا ہے اور وہ آج بھی مداحوں کی جانب سے شدید تنقید کی زد میں رہتی ہیں۔
سائرہ اور شہروز کو انڈسٹری کا سب سے خوبصورت اور پیار کرنے والا جوڑا سمجھا جاتا تھا۔ لیکن چند نجی معاملات کی بنا پر سائرہ اور یوسف اپنی زندگی کے سفر کو آگے لے کر نہیں چل سکے اور علیحدگی اختیار کرلی۔
پھر ماڈل صدف کنول کی شادی رواں برس 31 مئی کو شہروز سبزواری سے ہوئی اور دونوں جوڑے آج ایک ساتھ بہت خوش دکھائی دیتے ہیں۔
2- غنا علی
اداکارہ و ماڈل غنا کے شوہر عمیر سرکاری عہدے پر فائز ہیں۔غنا ان کی دوسری شریک حیات ہیں۔ غنا علی کا تعلق ویسے تو شہر لاہور سے ہے، لاہور سے ہی شوبز انڈسٹری سے وابستہ ہوئیں، مگر اب شادی کراچی میں ہوئی ہے تو غنا علی کا کراچی میں ہی رہنے کا ارادہ ہے۔
3- عتیقہ اوڈھو
پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو اپنی زندگی میں تین شادیاں کر چکی ہیں۔ اداکارہ عتیقہ اوڈھو کئی پروگراموں میں انکشاف کر چکی ہیں کہ انہوں نے تین شادیاں کیں جو تمام کی تمام پسند کی تھیں۔ پہلے شوہر سے ان کے دو بچے تھے جب ان کی طلاق ہوئی، اس کے بعد انہوں نے فوری دوسری شادی کی جو کہ وہ بھی زیادہ دنوں تک نہ چل سکی۔ اس کے بعد عتیقہ نے ثمر علی خان سے شادی کی جو آج تک قائم ہے۔ ثمر علی خان بھی عتیقہ اوڈھو سے شادی سے قبل شادی کر چکے ہیں۔
4- جیا علی
حال ہی میں شادی کے بندھن میں بندھنے والی اداکارہ جیا علی کے شوہر بھی پہلے شادی کرچکے ہیں، ان کا اور جیا کا عمر کا بھی واضح فرق نظر آتا ہے، جیا علی اپنے شوہر سے پانچ سال بڑی ہیں اسی لیے تو خاص شوبز انڈسٹری سے وابستہ شخصیات کے لیے کہا گیا کہ شادی ایک جوا ہے بہتر چلے تو ٹھیک نہیں تو کنارہ کشی یا پھر نیا ساتھی۔
ایک پروگرام کے دوران جیا علی کے شوہر عمران ادریس نےاپنی ازدواجی زندگی کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جیا سے پہلے میں نے ایک چینی خاتون سے شادی کی تھی ، وہ مسلمان ہوگئی تھی اور وہ بہت اچھی خاتون تھیں اور میری دو بیٹیاں ہیں، لیکن بدقسمتی سے ہم دس سال بعد ایک دوسرے سے الگ ہوگئے۔