یہ ویزا غیر ملکیوں کے لیے بھی کارآمد ہو سکتا ہے ۔۔ جانیے متحدہ عرب امارات کی ویزا پالیسی کس طرح کاروبار بڑھانے اور انوسٹمنٹ میں کار آمد ہو سکتی ہے

image

ویسے تو دنیا بھر میں پاکستانی اپنے ہنر اور محنت کی بدولت کامیابیاں سمیٹ رہے ہیں، لیکن بہت سے ممالک اوور سیز شہریوں کو جو کہ مزدوری یا نچلے طبقے سے ہوتے ہیں، اہمیت نہیں دیتے ہیں۔ لیکن آج آپ کو بتائیں گے کہ متحدہ عرب امارات نے کس طرح اوو سیز سمیت سیاحوں کے لیے ایک نیا ٹورسٹ ویزا جاری کیا ہے جس سے ہر کوئی فائدہ اٹھا سکتا ہے۔

امیگریشن حکام کی جانب سے درخواسے جمع کرانے کے عمل کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اس ویزے کے ذریعے کسی بھی ملک کے شہری 5 سال تک کئی مرتبہ متحدہ عرب امارات میں داخل ہو سکیں گے۔ تاہم اس ویزے کی مدت 90 روز کی ہوگی، اور پھر 90 روز دوبارہ درخواست دینی ہوگی۔ درخواست گزار کو 650 درہم بطور فیس ادا کرنے ہونگے۔
اس ویزے کے خواہش مند افراد آئی سی اے کی ویب سائٹ سے مزید تفصیلات لے سکتے ہیں اس ویزے کے خواہش مند افراد آئی سی اے کی ویب سائٹ سے مزید تفصیلات لے سکتے ہیں، جبکہ www.ica.gov.ae. ویبسائٹ پر درخواست جمع کرائی جا سکتی ہے۔ اوو سیز پاکستانیوں کے لیے موقع:
اوو سیز پاکستانی بھی اس سنہری موقع سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ چونکہ یہ ویزا متحدہ عرب امارات کی جانب سے دیا گیا ہے، جو کہ سعودی عرب، سمیت دیگر خلیجی ممالک میں بسنے والے اووسیز پاکستانیوں کے لیے بھی فائدہ مند ہو سکتا ہے۔ اوور سیز پاکستانی 3 ماہ میں اپنے متحدہ عرب امارات میں اپنا کاروبار بھی کر سکتے ہیں، انویسٹمنٹ بھی کر سکتے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US