مجھے شوگر ہے اور میں اس کا علاج کرواتا ہوں ۔۔۔ جانئیے یہ مشہور شخصیات کیا کھا کر اپنی شوگر کنٹرول میں رکھتے ہیں؟

image

ذیابیطس خود ایک بیماری ہونے کے علاوہ بہت سی دوسری بیماریاں پیدا کرنے کی وجہ ہے۔ ایک عام شخص تو جیسے تیسے بیماریوں کے ساتھ زندگی گزار لیتا ہے لیکن مشہور شخصیات خاص طور پر شوبز اور کھلاڑیوں کا کسی بیماری کے ساتھ جینا بہت مشکل ہوتا ہے کیونکہ انھیں اپنی پرفارمنس کے ساتھ میڈیا پر بھی آنا ہوتا ہے۔ اس آرٹیکل میں ہم بات کریں گے کچھ ایسی مشہور شخصیات کے بارے میں جو اس مرض میں مبتلا ہونے کے باوجود قابلِ رشک زندگی گزار رہے ہیں۔

فواد خان

فواد خان سترہ سال کی عمر سے ذیابیطس کا شکار ہیں۔ اپنی شوگر کے بارے میں بات کرتے ہوئے فواد خان نے اس بات کا اعتراف کیا کہ سگریٹ نوشی کی لت کی وجہ سے وہ اس بیماری کا شکار ہوئے۔ لیکن بروقت تشخیص کی وجہ سے انھوں نے اپنے طرِ زندگی میں مثبت تبدیلیاں کیں اور صرف سبزیوں پر مشتمل غذائیں کھانی شروع کیں جس سے انھیں شوگر کو قابو میں رکھنے میں مدد ملی۔ اس کے علاوہ وہ اپنے دن کی شروعات نیم گرم پانی کے گلاس میں لیموں نچوڑ کر پینے سے کرتے ہیں اور ناشتے میں انڈے اور دلیہ کھاتے ہیں۔

وسیم اکرم

وسیم اکرم پاکستان کے نامور کرکٹ کھلاڑی رہ چکے ہیں جو اپنی شاندار باؤلنگ کی وجہ سے دنیا بھر میں جانے جاتے ہیں۔ وسیم اکرم نے اپنی ذیابیطس کی بیماری کے بارے میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ “مجھے تیس سال کی عمر میں پتا چلا کہ میں شوگر کا مریض ہوں اور اس سے مجھے دھچکا ملا کیونکہ میں ایک اسپورٹس مین تھا اور میرے خاندان میں کسی کو بھی شوگر نہیں رہی تھی۔ میں بہت زیادہ پریشان رہنے لگا تو میرے ڈاکٹر نے کہا پریشانی اس مرض کو مذید بڑھا سکتی ہے“ وسیم اکرم باقاعدگی سے انسولین لگواتے ہیں، علاج کرواتے ہیں اور اس کے علاوہ وہ متوازن خوراک کو شوگر کنٹرول میں رکھنے کا زریعہ مانتے ہیں۔ اس کے علاوہ وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ صبح کی شروعات ایک نیم گرم پانی کے گلاس میں لیموں نچوڑ کر پینے سے کرنی چاہئیے اس سے جسم کو دن بھر کی ضرورت کا وٹامن سی مل جاتا ہے اور اس کے علاوہ لیموں خون بھی صاف کرتا ہے۔

زیبا بختیار

زیبا بختیار کے بارے میں بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ وہ انتہائی کم عمری میں ذیابیطس میں مبتلا ہوگئی تھیں۔ زیبا صرف بیس سال کی مر سے اس بیماری کو جھیل رہی ہیں۔ ایک انٹرویو کے دوران زیبا نے بتایا کہ “میری فلم حنا کی شوٹنگ مکمل ہوئی تو مجھے اس بیماری کا اپنے اندر موجودگی کا علم ہوا۔ وہ وقت بہت تکلیف دہ تھا اور شوگر نے اندر ہی اندر نقصان پہنچانا شروع کردیا تھا“ البتہ زیبا کا بھی یہی کہنا ہے کہ بھرپور توجہ علاج اور متوازن خوراک کے زریعے شوگر کو کنٹرول میں رکھنا ممکن ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US