دن بہ دن پاکستان میں مہنگائی بڑھتی جارہی ہے جبکہ چینی سے پیٹرول تک ہر چیز کی قیمتوں میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ تاہم اس مہنگائی کے دور میں سونے کی قیمتوں میں کمی آنا ایک خوش آئند بات ہے۔
خبر کے مطابق آج ملک سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی۔ تاہم آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 200 روپے کی کمی ہوئی۔
جبکہ سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ 200 روپے کی کمی کے بعد ایک لاکھ 13 ہزار 500 روپے ہوگئی ہے۔
اس کے علاوہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 172 روپے کم ہوئے، جس کے بعد 10 گرام سونے کی قیمت 97 ہزار 308 روپے ہوگئی ہے۔ جبکہ عالمی بازار میں سونے کی فی اونس قیمت 18 ڈالر کم ہو کر ایک ہزار 730 ڈالر ہے