شہر قائد میں گلاب طوفان کے اثرات گذشتہ روز سے ہی معلوم ہونے لگے جب تیز ہواؤں اور ہلکی بارش رات بھر جاری رہی۔ سندھ حکومت کی جانب سے طوفان کے آنے سے قبل تمام تیاریاں راتوں رات مکمل کر لی گئیں۔
سوشل میڈیا پر گلاب طوفان ٹاپ ٹرینڈ بنا ہوا ہے اور اس حولے سے گزشتہ روز ایک ویڈیو بھی وائرل ہوئی جس میں دیکھا کہ طوفان کے پیش نظر ہائی الرٹ جار کر دیا گیا اور سندھ حکومت کی جانب سے کشتیاں بھی سڑکوں پر نکال لی گئیں۔
اس کے علاوہ طوفان کے خوف سے آج نجی و سرکاری تعلیمی ادارےاور دفاتر بھی بند رکھے گئے ہیں۔
گلاب طوفان کی تیاریاں بہت زور و شور سے کی گئیں لیکن اب تک کی رپورٹ کے مطابق ڈائریکٹر محکمۂ موسمیات نے بتایا ہے کہ کراچی میں شدید بارش کے امکانات کم ہوگئے ہیں، ڈیپ ڈپریشن جنوب مغرب کی جانب بڑھ رہا ہے، کل تک سندھ میں بارش کا امکان ختم ہوجائے گا۔
اس حوالے سے سوشل میڈیا بارش کے انتظار میں دلچسپ و مزاحیہ میمز بھی شئیرکر رہے ہیں۔
اوپر موجود مزاحیہ پوسٹ پر ایک مزمل نامی صارف لکھتے ہیں کہ "پاکستانی صحیح ایڈوینچرز کرتے ہیں۔ اتنے خطرناک طوفان کی پیشگوئی ہے لیکن ہمارے کراچی کے لوگ طوفان دیکھنے سمندر پہنچے ہوئے ہیں۔