کہیں دروازہ بند کرنے کے لیے پانا لگایا تو کہیں پرانا جوتا کام آیا ۔۔ دیکھیے 5 ایسی چیزیں جن کو آپ بھی استعمال میں لا سکتے ہیں

image

آج کی جدید زندگی کافی آسان ہوچکی ہے کیونکہ لوگوں میں اتنی سمجھ آچکی ہے اور اتنا وہ حاصل کرچکے ہیں کہ وہ اپنی مشکلات کو باآسانی حل کرنے میں مہارت رکھتے ہیں۔

گھروں میں رہنے والے عام افراد جب اپنے گھروں میں موجود ہوتے ہیں تو چھوٹی موٹی چیزوں کو ریپئر کرتے دکھائی دیتے ہیں اور جب چیز ریپئر نہ ہو پائے تو اس کو کسی نہ کسی صورت ٹھیک کردیتے ہیں۔ ایک بہت مشہور لفظ پاکستانیوں میں استعمال کیا جاتا ہے جس کا نام 'جگاڑ' ہے ، اسی لفظ کی بنیاد پر آج اس آرٹیکل کی شروعات کرتے ہیں اور آپ کو ایسی تصاویر دکھائیں گے جسے دیکھ کر آپ بھی ہنس پڑیں گے۔

تو چلیں آیئے دیکھتے ہیں کہ مختلف چیزوں میں لوگوں نے کہاں جگاڑ استعمال کی۔

1- کنڈی نہیں تو پانا دستیاب ہے

یہ تصویر سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہوچکی ہے۔ کنڈی نہ ہونے کی صورت میں دروازے کو پانےکی مدد سے لاک کر دیا گیا۔ اس کو کہتے ہیں ماسٹر لاک۔

2- پرانا جوتا کام آگیا

تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گھر کے پائپ کے نچلے حصے میں پرانا جوتا لگایا ہوا ہے جو پانی کو اس کی صحیح سمت میں پہنچانے کا سبب بنے گا۔

3-دروازے کی گھنٹی خراب ہے

دروازے کی گھنٹی خراب ہونے کی صورت میں گھر کے مالک نے باجا لگا دیا اور باہر دیوار پر اسٹیکر بھی لگا دیا جس میں لکھا ہے کہ ڈور بیل خراب ہے برائے مہربانی اس باجے کو دبایا جائے۔

4- ہینڈل خراب تو بوتل کا ٹکڑا کس کام آئے گا؟

ہینڈل کے بغیر دروازہ؟ پریشان مت ہوئیں کیونکہ پلاسٹک کی بوتل کا ٹکڑا آپ کے لیے ایک بہترین آپشن ہو سکتا ہے۔ مذکورہ تصویر دیکھ کر کوئی بھی دنگ رہ جائے۔

5- کپڑے سکھانا کے لیے اب رسی کی ضرورت نہیں

اس تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دو کرسیوں کے درمیان میں جھاڑو لگا دی گئی اور اس پر کپڑے لٹکا دیئے گئے ہیں۔ آپ بھی یہ طریقہ استعمال میں لا سکتے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US