ایسی مرچ جس کو کھا کر موت بھی واقع ہو سکتی ہے ۔۔ کیا آپ جانتے ہیں کہ دنیا کی سب سے تیز ترین مرچیں کون سی ہیں؟

image

تیز ذائقہ ہونے کے بعد بھی اکثر لوگ مرچیں کھانا بہت پسند کرتے ہیں لیکن کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ اس دنیا میں ایک مرچ ایسی بھی ہے جس کو کھا کر انسان اپنی جان سے بھی ہاتھ دھو سکتا۔

جی ہاں! دوستوں دنیا میں ایک مرچ اس قدر خطرناک بھی ہے جس کو اگر آپ کھا لیں تو آپ کی جان بھی جا سکتی ہے وہ کون سی مرچ ہے آیئے آج ہم آپ کو بتاتے ہیں۔

• دنیا کی تیز ترین مرچ

اس دنیا کی سب سے تیز ترین مرچی کا نام ''ڈریگن بریتھ چلّی'' ہے اور مرچ اتنی خطرناک ہوتی ہے کہ اگر یہ غلطی سے آپ کے منہ میں چلی جائے تو آپ کو اتنی جلن ہوگی اور اتنی مرچیں لگیں گی کہ آپ کی موت بھی ہو سکتی ہے۔

یہ مرچی واقعی اس قدر خطرناک ہے کہ اس کو کھانے میں ہر گز استعمال نہیں کیا جاتا ہے مگر اس کی کاشت بھی ہوتی ہے اور یہ استعمال بھی ہوتی ہے لیکن کس کام کے لئے آیئے جانتے ہیں۔

ڈریگن چّلی کس کام کے لئے استعمال کی جاتی ہے؟

یہ خطرناک مرچ دواؤں میں استعمال ہوتی ہے اور اس کو ایسی دواؤں میں شامل کیا جاتا ہے جس سے انسان کی جلد کو سُن کیا جاتا ہے تاکہ آسانی سے آپریشن کیا جا سکے اور مریض کی جلد اتنی سُن ہو کہ اسے تکلیف کا احساس نہ ہو سکے۔

کیا آپ اس مرچ اور اس کے استعمال کے بارے میں پہلے سے جانتے تھے؟ ابھی ہماری ویب کے فیس بُک پیج پر جائیں اور کمنٹ کر کے ہمیں بتائیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US