دبئی ایک ایکسپو ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جہاں سے کاروبار کی شروعات کی جا سکتی ہے، اپنے ہنر کو آزمایا جا سکتا ہے۔
ہماری ویب کی اس خبر میں آپ کو دبئی ایکسپو میں اپنے ہنر کی وجہ سے مشہور ہونے والے پاکستانی کے بارے میں بتائیں گے۔
امارات لو پاکستان کو دیے گئے انٹرویو میں پاکستانی آرٹسٹ شاہد رسام اپنے آرٹ سے متعلق بتایا ہے جبکہ وہ اپنے آرٹ کو دبئی ایکسپو میں پیش کر رہے ہیں۔ شاہد رسام کا آرٹ یہ اس طرح بھی منفرد ہے کہ یہ دنیا کا سب سے بڑا قرآن پاک بنا رہے ہیں۔ اس آرٹسٹک ورک کو پاکستانی تاجر نے اسپانسر کیا ہے۔
شاہد رسام اپنے منفرد انداز کی بدولت آرٹ کے ذریعے بہت کچھ کہ جاتے ہیں۔ شاہد رسام نے یہ آرٹ بھی اپنی والد سے سیکھا ہے جنہوں نے بچپن ہی میں بیٹے کے اس ہنر کو پہچان لیا تھا۔
شاہد پچھلے 30 برسوں سے اس آرٹ سے منسلک ہیں دنیا بھر میں اپنی کامیابیوں کا لوہا منوا چکے ہیں۔ بے نظیر بھٹو، ہلیری کلنٹن، جسٹن کروڈو کی پینٹنگ کر چکے ہیں۔
دنیا کے سب سے بڑے قرآن مجید کو بنانے کے لیے سب سے پہلے ہم قرآن مجید کے الفاظ کو کیلیگراف کرتے ہیں، اور پھر فائبر اور پلاسٹر آف پیرس کی مدد ساتھ ہی ساتھ ایلومینیئم کی مدد سے کاسٹ کرتے ہیں۔
جبکہ شاہد نے یونیورسٹی آف آل العین متحدہ عرب امارات سے آرٹسٹ آف دی ایئر بھی اپنے نام کیا ہوا ہے۔