میں نے اپنا وزن کیٹو ڈائیٹ سے کم تو کر لیا مگر... تین ایسے اداکار جنھوں نے اپنا وزن کیٹو ڈائیٹ سے کم کرکے سب کو چونکا دیا

image

کوئی ڈریس دل کو بھا جائے لیکن صرف اپنے سائز کی وجہ سے اس ڈریس میں فٹ نہ آ پارہے ہوں اس سے بڑھ کر شاید ہی کوئی بات انسان کا دل دکھاتی ہوگی۔ وزن کم کرنے کے لیے آج کل کیٹو ڈائیٹ کا فیشن ہے۔ اس آرٹیکل میں آپ کو بتایا جائے گا کہ یہ ڈائیٹ ہے کیا اور کیا اسے کرنے کے کچھ نقصان بھی ہیں؟

کیٹو ڈائیٹ

کیٹوجینک ڈائیٹ جسے کیٹو ڈائیٹ بھی کہتے ہیں ایک ایسی ڈائیٹ ہوتی ہے جس میں چکنائی کا زیادہ استعمال کیا جاتا ہے اور کاربوہائیڈریٹس اور پروٹین کم سے کم استعمال کیے جاتے ہیں۔ جب جام. میں پروٹین اور کاربوہائیڈریٹس نہیں جاتے تو گلوکوز نہیں بنتا اور جسم کے اندر موجود چربی پگھل کر جسم کو توانائی فراہم کرنے لگتی ہے۔ کیٹو ڈائیٹ کا اثر نظر آنے میں کم سے کم دو سے تین ہفتے لگتے ہیں۔

مشہور افراد جنھوں نے کیٹو ڈائیٹ سے اپنا وزن کم کیا

اگر بات کی جائے صرف پاکستان کی تو ایسے بہت سے لوگ ہیں جو اپنا وزن کیٹو ڈائیٹ سے کم کرچکے ہیں۔ ان میں سے احمد بٹ، جگن کاظم اور حریم فارق نمایاں نام ہیں۔ جگن کاظم نے کیٹو ڈائیٹ کے حوالے سے کئی پروگرامز بھی کیے جس میں انھوں نے بتایا کہ یہ ڈائیٹ کس طرح کی جاتی ہے اور یہ بھی کہا کہ اسے شروع کرنے سے پہلے اپنے تمام ٹیسٹ کروا کر معالج سے اجازت لے لیں۔

کیٹو ڈائیٹ کے نقصانات

خوراک میں ایک دم سے تبدیلی اور چکنائی کا زیادہ استعمال جسم میں بہت سی پیچیدگیوں کو جنم دے سکتا ہے ۔ اسی وجہ سے کیٹو ڈائیٹ سے گردے میں پتھری، لو بلڈ پریشر، قبض، غذائی اجزاء کی کمی اور دل کی بیماریاں ہوسکتی ہیں۔ جن افراد کو لبلبے، جگر، مثانے یا تھائی رائیڈ کی بیماریاں ہوں انھیں اس ڈائیٹ سے دور ہی رہنا چاہیے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US