ایک یا دو نہیں بلکہ تین بٹن موجود ہوتے ہیں۔۔۔ جانیں جہاز میں یہ تین خفیہ بٹن کیوں موجود ہوتے ہیں اور یہ کیا کام کرتے ہیں؟

image

آسمانوں میں اڑتا جہاز اپنی الگ دنیا رکھتا ہے۔ زمین سے کئی گھنٹوں کا فاصلہ ہونے کی وجہ سے جہاز کے عملے کو کئی طرح کی تیاریاں پہلے سے کرکے رکھنی پڑتی ہیں جن میں خفیہ بٹنز ان کی مدد کرتے ہیں۔ اس آرٹیکل میں آپ کو جہاز کے اندر چھپے خفیہ بٹنز کے بارے میں بتایا جائے گا۔

شیشے کے نیچے موجود بٹن

جہاز میں شیشہ تو آپ نے کئی بار دیکھا ہوگا لیکن بہت کم لوگ یہ بات جانتے ہیں کہ اسی شیشے کے نیچے کی جانب ایک ایسا خفیہ بٹن موجود ہوتا ہے جسے دبانے سے شیشے کے نیچے یا برابر میں ایک چھوٹا سا دراز کھل جاتا ہے۔ اس دراز میں باتھ روم کا ضروری سامان خاص طور پر خواتین کے لئے سینٹری پیڈز موجود ہوتے ہیں۔

اس بٹن سے کرسی کو آرام دہ بنائیں

نئے مسافروں کو پتا نہیں ہوتا کہ جہاز کی سیٹ کو آرام دہ بھی بنایا جاسکتا ہے۔ مسافر کے آرم ریسٹ کے نیچے ایک خفیہ بٹن موجود ہوتا ہے جسے دبا کر سیٹ کے پچھلے حصے کو مذید اونچا کیا جاسکتا ہے اور قدرے پیچھے کرکے اسے آرام دہ بنایا جاسکتا ہے جس کے بعد ٹانگیں رکھنے کی بھی مناسب جگہ مل جاتی ہے۔

پیلے بٹنز

جہاز کے سائیڈ میں کچھ پیلے بٹنز موجود ہوتے ہیں جو دراصل ننھے ہکس ہوتے ہیں۔ ان کے زریعے ہنگامی صورتحال میں مسافروں کو باہر نکالنے میں مدد ملتی ہے۔ ان میں رسی باندھ کر بھی مسافروں کو جہاز سے نکالا جاسکتا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US