میٹھی چائے کی جگہ سبز کڑوی چائے پیتے ہیں ۔۔ جانیے مشہور شخصیات کی طرح آپ بھی غیر ضروری چربی کو کس طرح کم کر سکتے ہیں؟

image

آج کے دور میں ویسے وزن انسان کی خوبصورتی میں حائل آ جاتا ہے، حالانکہ وزن کا خوبصورتی سے کوئی تعلق نہیں ہوتا ہے۔ لیکن یہی وزن صحت کے لیے بھی خطرناک ہو سکتا ہے، اسی لیے اسے کم کرنا ضروری ہے۔ کئی مشہور شخصیات اداکار ہو یا پھر سیاست دان، سبز چائے جو اہمیت دیتے ہیں کیونکہ یہ چائے اپنے اندر کئی راز چھپائے ہوئے ہے۔ مشہور بھارت اداکارہ نے وزن کم کرنے کے لیے اگرچہ ورزش پر بھی دھیان دیا ہے مگر وہ سبز چائے کو بھی اہمیت دیتی ہیں۔ اینٹی آکسیڈنٹس کی موجودگی:

سبز چائے میں اینٹی آکسیڈنٹس موجود ہوتے ہیں جو کہ کیٹشنز کی شکل میں موجود ہوتے ہیں، یہ کیٹشنز چربی کو پگھلانے میں اور میٹابولزم کو تیز کرنے میں مدد کرتے ہیں جس سے وزن کم ہوتا ہے۔ کیلیریز کی کمی: سبز چائے میں کیلیریز کم ہوتی ہیں، جس سے چربی اور وزن بڑھنے کی شکایات کم ہو سکتی ہیں۔ ایکٹو انگریڈیئنٹ کی موجودگی:
سبز چائے میں ایکٹو انگریڈیئنٹ تھیانئین موجود ہوتا ہے جو کہ دماغی طور پر بھی سکون دے سکتا ہے جبکہ وزن کم کرنے میں بھی مفید ثابت ہو سکتا ہے۔ سبز چائے کے لیے بہترین اوقات: سبر چائے ان دو اوقات میں فائدہ مند ہو سکتی ہے۔ ایک صبح ناشتے کے بعد کیونکہ ناشتے کے بعد میٹابولزم کافی حد تک فعال ہوتے ہیں۔ جبکہ دوسرا وقت دوپہر کے کھانے کے بعد کا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US