زبان خشک ہو تو تھائی رائیڈ کی بیماری بھی ہوسکتی ہے... زبان پر موجود خشک، سفید یا سرخ دھبے آپ کی صحت کے کیا راز بتاتے ہیں؟

image

زبان بولنے کے کام تو آتی ہی ہے لیکن ساتھ ہی یہ اپنی رنگت اور ساخت سے آپ کی صحت کے بہت سے راز بھی کھولتی ہے جو آپ کو اس آرٹیکل میں بتائے جائیں گے۔

زبان بہت زیادہ خشک ہو تو

اگر آپ کی زبان بہت زیادہ خشک ہے یا ذائقہ محسوس نہیں ہورہا تو بہت ممکن ہے آپ تھائی رائیڈ گلینڈز سے منسلک کسی بیماری کا شکار ہورہے ہوں۔ اس کے علاوہ زبان کی خشکی اور حد سے زیادہ سفیدی تمباکو نوشی، الکوحل کا بہت زیادہ استعمال اور زبان کی صفائی کا خیال نہ رکھنے کی وجہ سے بھی ہوسکتی ہے۔

سرخ اور سوجی ہوئی

سرخ زبان ایک قسم کے انفیکشن کی علامت ہے جو زیادہ تر بچوں کو پندرہ سال کی عمر تک کہ بچوں کو متاثر کرتا ہے۔ یہ ایک بیکٹیریل انفیکشن ہوتا ہے جو کھانے کی چیزوں سے ہوسکتا ہے۔ اگر زبان پر بہت زیادہ سرخی آجائے تو معالج سے فوری معائنہ کروائیں۔ اس کے علاوہ یہ وٹامن بی 12 کی کمی سے سے بھی ہوسکتا ہے۔

سیاہی مائل زبان

زبان پر سیاہی آجانا اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ زبان کی صفائی نہیں کی جارہی۔ مردہ خلیات جمع ہو کر سیاہ رنگت اختیار کرچکے ہیں

کھردری زبان

اگر آپ کی زبان کھردری ہے تو اس کی وجہ وٹامن کی کمی ہوسکتی ہے اس کے علاوہ زنک ، آئرن ، فولک ایسڈ ، یا B6 اور B12 ، ذیابیطس ، الرجی ، یا جذباتی دباؤ سے بھی زبان کی ساخت پر اثر پڑتا ہے۔

مستقل سوزش

اگر آپ کو مسلسل زبان پر خارش اور زبان سوجی ہوئی موٹی محسوس ہوتی ہے تو یہ کینسر کی علامت ہوسکتی ہے۔ یا پھر اس میں بہت جلدی تکلیف دہ چھالے بھی پیدا ہوسکتے ہیں ۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US