بالی ووڈ میں کئی ایسے اداکار بھی ہیں جو بہت غریب تھے اور انہوں نے بہت پریشانیاں اُٹھانے کے بعد اپنی قابلیت اور ہنر سے خود کو آج اتنا کامیاب کیا، ان میں سے کئی اداکاروں کی مشہور ہونے سے پہلے ہی شادی ہو چکی تھی، وہ کون سے اداکار ہیں آیئے ہم آپ کو بتاتے ہیں۔
بالی ووڈ کے اداکار جو مشہور ہونے سے پہلے ہی شادی شدہ تھے
• شاہ رُخ خان
شاہ رخ خان کو بالی ووڈ کا بادشاہ کہا جاتا ہے اور یہ دنیا بھر میں بے حد مشہور ہیں، شاہ رخ 1992 میں اپنی پہلی فلم ''دیوانہ' میں بیسٹ اداکار کا ایوارڈ ملنے کے بعد مشہور ہوئے جبکہ وہ 1991 میں اپنی دوست گوری سے شادی کر چکے تھے جو آج مشہور ہونے سے پہلے سے مشہور ہونے کے بعد تک ان کے ساتھ ہیں۔
• ارجُن رامپال
ارجن نے 2001 میں اپنی فلم ''پیار عشق اور محبت سے شہرت کمائی اور ہر کسی کے دل میں گھر کر لیا مگر وہ 1998 میں ہی سُپر ماڈل اور مس انڈیا مہر جیسیا سے شادی کر چکے تھے اور اس کے بعد انہوں نے فلموں میں شہرت حاصل کی۔
• عامر خان
عامر خان کی شادی مشہور ہونے سے قبل اپنی پڑوسن یعنی برابر والے گھر میں رہنے والی لڑکی رینہ دتہ سے 1986 میں ہوئی عامر خان نے ''یادوں کی بارات'' میں چائلڈ ایکٹر کے طور پر کام کیا مگر ان کی فلم قیامت سے قیامت تک 1988 میں ریلیز ہوئی اور وہ اس فلم کے بعد ہی مشہور ہوئے۔