خوشیوں کے مواقعوں پر ہاتھوں میں مہندی خواتین بہت جوش و خروش سے لگواتی ہیں اور شادی بیاہ کے مواقعوں پر تو سب ہی چاہتے ہیں کہ وہ مہندی لگوائیں اور خوشیاں دوبالا کریں، البتہ خواتین ہی نہیں بلکہ مرد حضرات بھی مہندی لگاتے ہیں جس کی کیا وجہ ہے؟
مذہبی اعتبار سے دیکھیں تو اسلام میں چونکہ مہندی کو سنت کہا جاتا ہے لہٰذآ پہلے وقتوں میں جب شادی کی تقریبات ہوتی تھیں تو مہندی کے دن دولہے کے ہاتھوں میں بھی مہندی رسماً لگائی جاتی تھی بلکہ آج بھی مہندی کی رسم میں دولہے کی چھوٹی انگلی میں مہندی لگائی جاتی ہے تاکہ صرف دلہن ہی نہیں دولہا بھی یہ فرض ادا کرے اور اگر ہندو معاشرے کی بات کریں تو ہندو مرد مہندی کی افادیت کو سامنے رکھتے ہوئے ہاتھوں میں مہندی لگاتے تھے۔
آج خواتین کی طرح مردوں کے بھی ہاتھوں میں مہندی کے ڈیزائن لگے ہوئے ہوتے ہی جس کی وجہ یہ ہے کہ منفرد دکھنا سب کا شوق ہے ایسے میں الگ دکھنے کے لئے زیادہ تر مرد ہاتھوں میں مہندی لگواتے ہیں اور کچھ گھروں میں تو بڑی بوڑھیاں بھی اپنے نواسے، پوتے یا بیٹوں کو مہندی لگاتی ہیں۔