کسی نے 7 کروڑ کا تحفہ دیا تو کسی نے گاڑی گفٹ کی ۔۔ 3 مشہور شخصیات جنہوں نے اپنی بیویوں کو مہنگے ترین تحفے دے کر حیران کر دیا

image

اچھی اور خوشگوار زندگی کے لیے اکثر شوہر اپنی بیگمات کو اچھے اور خوبصورت تحائف دیتے ہیں کیونکہ تحفے دینے سے ان کے مابین رشتہ مزید گہرا ہوتا اور پہلے سے زیادہ مضبوط تر ہوجاتا ہے۔

وہیں اس دنیا میں کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جو اپنی بیگمات کو چھوٹے موٹے تحفے نہیں بلکہ خاص اور بڑے تحفے دیتے ہیں جن کی قیمت ہی لاکھوں کروڑوں کی ہوتی ہے۔

تو آج ہم یہی جانیں گے کہ وہ کونسے لوگ ہیں جنہوں نے اپنی بیویوں کو مہنگے تحفے دیے۔

1- بھارتی بزنس مین امجد

متحدہ عرب امارات میں مقیم ایک بھارتی بزنس مین امجد نے اپنی اہلیہ کو ان کی سالگرہ کے موقع پر ایک بڑا تحفہ دے کر سب کو حیران کر دیا۔ امجد نے اپنی اہلیہ کو سالگرہ پر کروڑ روپے سے زائد مالیت کا تحفہ دے کر سب کو حیران کردیا۔

امجد نے اپنی اہلیہ کی 24 ویں سالگرہ پر 1 اعشاریہ 6 ملین درہم کی 'رولز روئس' بلیک بیج تحفے میں دی۔

امجد کا اس موقع پر کہنا ہے کہ اُن کی اہلیہ نے انہیں زندگی کا سب سے بڑا تحفہ اس کی بیٹی کے روپ میں دیا ہے، جس کے بعد وہ اپنی اہلیہ کے چہرے پر مسکراہٹ لانا چاہتے تھے،اس لیے انہوں نے تحفہ دینے کا پلان کیا۔

امجد نے اس یادگار لمحے کی ویڈیو اور تصاویر بھی انسٹا گرام پر شئیر کیں اور لکھا کہ میری زندگی کا کُل اثاثہ اس ایک تصویر میں موجود ہے۔امجد بی سی سی گروپ کے بانی اور سی ای ہیں۔

2- راج کندرا

معروف بزنس مین راج کندرا اور بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹی اکثر خبروں کا حصہ بنے دکھائی دیتے ہیں۔ چند ماہ قبل راج کندرا اور شلپا شیٹی پر مشکل وقت آیا جس کے بعد وہ لوگوں کی تنقید کا نشانہ بنے۔ راج کندرا اپنی اہلیہ شلپا کو کئی مہنگے ترین تحفے دے چکے ہیں۔

بھارتی بزنس مین راج کندرا اداکارہ شلپا شیٹی کو سال 2012 میں دبئی کی بلندو بالا عمارت ' برج خلیفہ' میں ایک فلیٹ خرید کر دے چکے ہیں جس کی قیمت 50 کروڑ بھارتی روپے بتائی گئی ہے۔ خیال رہے شلپا کی جانب سے چند ماہ بعد اس فلیٹ کو فروخت کرنے کی خبریں سامنے آئیں کیونکہ وہ اس سے زیادہ بڑی جگہ خریدنے کی خواہش رکھتی تھیں۔

3- زید علی

معروف یوٹیوبر زید علی کی شہرت سے تو سب ہی واقفیت رکھتے ہیں۔ حال ہی میں بیٹے کے پاب بننے والے زید علی اپنی اہلیہ یمنیٰ کو تحفے میں بی ایم ڈبلیو گاڑی بطور تحفے میں دے چکے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow