والد سے ملنے کے لئے پہلے سیکریٹری سے وقت لینا پڑتا ہے۔۔۔ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کے نئے انکشافات

image

بالی وڈ کے کنگ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان پر منشیات کے استعمال کی وجہ سے کیس چل رہا ہے جس کی وجہ سے روز ہی ان کی کوئی نہ کوئی خبر منظرِ عام پر آکر وائرل ہوجاتی ہے۔

آریان خان اس وقت نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کے زیرِ تفتیش ہیں۔ بھارتی میڈیا نے ان کی تفتیش کے حوالے سے بتایا ہے کہ آریان خان نے اپنے والد کے حوالے سے بھی کئی سنسنی خیز انکشافات کیے ہیں جس میں سے ایک بیان یہ بھی تھا کہ آریان خان کو اپنے والد کی مصروفیت کی وجہ سے ان سے ملنے کے لئے باقاعدہ سیکرٹری سے اجازت اور وقت لینا پڑتا تھا۔

آریان نے ادارے کو یہ بھی بتایا کہ اس وقت بھی ان کے والد کئی فلموں کی شوٹنگ میں مصروف ہیں اس لئے اگر کسی کو ان کے والد سے بات کرنی ہے تو پہلے ان کی مینیجر پوچا سے وقت لینا ہوگا کیونکہ وہ خود بھی ایسا کرتے ہیں۔ اطلاعات ہیں کہ آریان خان نے شاہ رخ خان کی فلموں کے حوالے سے بھی کئی باتیں کی ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow