ڈرامہ رنگ محل سے مشہور ہونے والے اداکار سالار اصل میں کون ہیں؟ جانیئے ان سے متعلق چند سچ جو ہر کوئی جاننا چاہتا ہے

image

ڈرامہ رنگ محل کسی تعارف کا محتاج نہیں ہے جہاں ہر کوئی اس ڈرامے کو دیکھ کر پسند کر رہا ہے وہیں اس ڈرامے میں سالار کا کردار نبھانے والے اداکار عاصم محمود کی شہرت کے چرچے بڑھ رہے ہیں۔ البتہ انہوں نے کئی ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے اور مشہور فلم میں ہوں شاہد آفریدی سے اپنا کیریئر شروع کیا وہیں ان کی شہرت کی وجہ رنگ محل ڈرامہ بنا۔

حآل ہی میں ایک انٹرویو دیتے ہوئے سالار یعنی عاصم نے اپنے بارے میں بتایا کہ: ''

کراچی میں رہنے کے لئے میرے کچھ نہیں تھا، کوئی سہارا نہیں تھا، میرا کوئی رشتے دار نہیں تھا نہ کوئی یہاں دوست میرے ایک دوست ڈاکٹر حبیب نے میرا بہت ساتھ دیا میری ہر طرح کی مدد کی میں نے ایم بی اے کے بعد اے پی اے کیا ہوا ہے اور جو سالار نے سی اے کیا اس کے چند لقمے میں نے بھی چکھے ہیں میں پہلے 25 ہزار کی نوکری کرتا تھا سیالکوٹ سے تعلق ہے میرا مجھے میرے دوستوں نے احسن بھائی کے ایک ڈرامے کا بتایا کہ لازمی دیکھنا تو اس وقت میں ٹی وی پر ریما اور علی ظفر کا ایڈ دیکھا ترنگ ستارے کا اس میں حصہ لیا اور میں جیت گیا اس کے بعد میری نعمان حبیب سے فیس بک کے ذریعے بات ہوئی انہوں نے مجھے ایک دن کہا کہ تم کہاں رہتے ہو سیالکوٹ میں میں وہیں آیا ہوا ہوں اس وقت میں ہوں شاہد آفریدی کی کاسٹ چل رہی تھی، بہرحال وہ میرا پہلا تجربہ رہا، میں نے اس پر کام کیا اور اس کے بعد مجھے اصل جدوجہد کرنی پڑی میرے بھائی نے مجھے اس وقت کہا کہ جتنا تم یہاں کماتے ہو وہ سب تم کراچی جا کر بچا پاؤ گے؟ جس پر مجھے تعجب ہوا لیکن ایک چھوٹا سا خؤاب تھا اس کی تکمیل کے لئے چھوٹے موٹے مواقع ملے تو میں نے ایک نیا کام شروع کرنے میں کوئی کسر نہی چھوڑی , محبت انسان دل سے کرتا ہے اور چاہتا ہے کہ اس کی محبت خوش رہے، ہر طرح کی خواہش رکھتے ہوئے ایک مستقیم راہ پر چلتے ہوئے گھر والوں کو خود سے خوش رکھنا ایک مشکل کام ہے لیکن میرے والد بہت اچھے ہیں مدد کرنے والے سپورٹ کرنے والے، یہی وجہ ہے کہ میں ایک عام انسان سے ایک کردار بن گیا۔

صرف اداکار ہی نہیں عاصم کئی پاکستانی شوز کی ہوسٹنگ بھی کر چکے ہیں اور ماڈلنگ کی دنیا میں بھی ان کا بڑا نام ہے۔ انہوں نے کمپیوٹر میں بی سی ایس کیا ہوا ہے۔ یہ آرٹ اینڈ میوزک کا بھی شوق رکھتے ہیں اور مختلف کھیلوں کی سرگرمیوں سے بھی جُڑے رہتے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow