ہمیشہ ہنسانے والا اب دل توڑ کر چلا گیا۔۔ مشہور شخصیات کے ساتھ عمر شریف کی چند یادگار تصاویر

image

دنیا میں دکھ دینے والے تو ہر قدم پر ملتے ہیں لیکن کوئی ایسا جو دکھ بانٹ سکے شاذونادر ہی ملتا ہے۔ اور ایک ایسا شخص جو دکھ میں بھی آپ کو ہنسانے کی صلاحیت رکھتا ہو وہ صدیوں میں جنم لیتا ہے۔ ایسے ہی ایک فنکار تھے عمر شریف جن کی وفات پر دنیا کے کونے کونے سے لوگ سوگوار ہیں۔

پاکستان کے ممتاز اداکار عدنان صدیقی، عمر شریف کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے لکھتے ہیں کہ “ہمیشہ ہنسانے والا اب سب کے دل توڑ کر چلا گیا“ اس آرٹیکل میں عمر شریف کی مختلف موقعوں پر مشہور شخصیات کے ساتھ لی گئی کچھ یادگار تصاویر پیش کی جارہی ہیں۔

پاکستانی اداکارائیں عمر شریف کو اپنا بھائی سمجھتی تھیں

تھیٹر کے علاوہ عمر شریف پروگرامز کی میزبانی بھی کرتے رہے ہیں

ان کے پروگرامز میں صرف فنکار ہی نہیں بلکہ سیاستدان بھی شریک ہوتے تھے

عمر شریف کو بھارت کے ایوارڈ شوز میں شرکت کے لئے بھی دعوت دی گئی جہاں جا کر انھوں نے اپنے فن کا جادو جگایا اور پاکستان کا نام روشن کیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow