تدفین کے وقت ہزاروں لوگ جمع ہو کر روتے رہے ۔۔ عمر شریف کی تدفین عبداللہ شاہ غازی کے مزار میں کس طرف کی گئی؟ جانیے ان کی قبر سے متعلق چند باتیں

image

کامیڈی کے بادشاہ عمر شریف جرمنی میں باعث انتقال کر گئے تھے، یہ خبر چاہنے والوں سمیت پورے پاکستان پر ایک بجلی کی طرح گری تھی، کیونکہ عمر شریف کی کامیڈی غیر اخلاقی کامیڈی سے پاک ہوتی تھی۔

عمر شریف کو ان کی وصیت کے عین مطابق عبداللہ شاہ غازی کے مزار میں دفن کیا گیا ہے۔ بیٹے کے مطابق والد کو عبداللہ شاہ غازی قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا ہے۔ کامیڈی کے بے تاج بادشاہ عمر شریف کو عبداللہ شاہ غازی کے مزار کے احاطے میں شیخ لیاقت حسین کمپاؤںڈ میں عمر شریف کی تدفین کی گئی ہے۔ عمر شریف کی تدفین اس مقام پر کی گئی ہے جہاں مشہور ہوسٹ عامر لیاقت حسین کے والدین کی قبریں بھی موجود ہیں۔ جبکہ اب عمر شریف کی قبر بھی موجود ہے۔
عمر شریف کی قبر عامر لیاقت حسین کے والدین کے مقبرے کے باہر کی گئی ہے، جہاں ایک کشادہ جگہ موجود تھی۔
عمر شریف کے جنازے سے تدفین تک ہزاروں افراد موجود تھے، جو عمر شریف کو الوداع کہنے آئے تھے۔ کئی آنکھیں اشکبار تھیں، کئی آوازیں نم تھیں اور کئی گھر افسردہ تھے۔ عمر شریف کی کمی اس شدت سے محسوس کی جا رہی ہے کہ لوگ بے اختیار رو پڑے تھے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow