بالی ووڈ انڈسٹری کی سابقہ اداکارہ زائرہ وسیم جن سے سب ہی واقف ہیں انہوں نے حال ہی میں اپنی برقعہ پہنے نئی تصویر جاری کی ہے جو مداحوں کی توجہ کا مرکز بن رہی ہے۔ بالی ووڈ انڈسٹری کو ہمیشہ کے لیے خیر باد کہنے والی زائرہ وسیم کے چاہنے والوں کی جانب سے ان کی شئیر کردہ تصویر کو پسند کر رہے ہیں۔
زائرہ وسیم نے بالی ووڈ کی صرف تین فلموں میں کام کیا اور انہیں محض تین فلموں میں اداکاری کر کے اپنی فین فالوونگ میں اضافہ کیا۔
کم عمری میں شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی زائرہ وسیم نے جب جولائی 2019 میں سوشل میڈیا پر مذہب کی خاطر شوبز چھوڑنے کا اعلان کیا تھا تو کئی بہت سے لوگوں نے حیرانگی کا اظہار کیا تھا۔ مذہب کی خاطر ان کے اندر یہ تبدیلی پیدا ہوئی اور یہی وجہ ہے کہ وہ آج ایک نئے روپ میں منظرعام پر آئیں۔
اور اب شوبز چھوڑے جانے کے دو سال دو ماہ بعد 5 اکتوبر کو زائرہ وسیم نے انسٹاگرام پر اپنی پہلی تصویر شیئر کی تو چند ہی گھنٹوں میں ہزاروں افراد نے ان کی تصویر کو لائک کیا۔
زائرہ وسیم کی جانب سے برقع میں ملبوس اپنی تصویر کو صرف انسٹاگرام پر شیئر کی گئی جو بہت وائرل ہوئی۔
تصویر میں سابقہ اداکارہ کا چہرہ دکھائی نہیں دیتا اور انہیں یاک دلکش سیاحتی مقام پر ایک بریج پر برقعے میں دیکھا جا سکتا ہے۔
انہوں نے تصویر کے کیپشن میں ماہ اکتوبر کی دھوپ کی خوبصورتی کا ذکر کیا۔
زائرہ وسیم کی تصویر کو ان کی ’دنگل‘ فلم کی ساتھی اداکارہ فاطمہ ثنا شیخ سمیت دیگر بولی وڈ شخصیات نے بھی لائیک کیا جب کہ درجنوں مداحوں نے کمنٹس میں ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔