بالی ووڈ کے اسٹار اور بادشاہ شاہ رخ خان آج کل بڑی مشکل میں پھنسے ہوئے ہیں۔ ان کے بڑے بیٹے آریان خان کو بھارتی نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے نجی پارٹی میں منشیات استعمال کرنے پر، آریان خان سمیت دیگر افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ تاہم عدالت نے آریان کو 7 اکتوبر تک (این سی بی) کی تحویل میں رکھنے کا فیصلہ دیا ہے۔
آج ہم آپ کو شاہ رخ خان کے ان 3 انٹرویوز کے بارے میں بتائیں گے، جہاں انہوں نے اپنے بچوں کے متعلق باتیں بتائی تھی۔
لوگ اکثر شاہ رخ خان سے یہ سوال کرتے ہیں کہ کیا ان کے بچے بھی اداکار بننے گے۔ اس سوال پر شاہ رخ خان کہتے ہیں کہ میں نے اپنے بچوں کے بارے کبھی یہ سوچا ہی نہیں کہ ان کو ہیرو یا ہیروئن بنانا ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ میں ہی ہیرو بن گیا ہوں، یہی کافی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مجھ پر میرے بچے ہستے ہیں اور کہتے ہیں کہ پاپا آپ ہیرو کیسے بن گئے۔
اپنے ایک اور انٹرویو میں شاہ رخ خان کا کہنا تھا کہ اپنی صحت کیلئے میں اپنے بیٹے کے ساتھ دوڑ لگاتا ہوں۔ اور بیٹے کو دوڑ کی ٹریننگ بھی دیتا ہوں۔
تاہم ایک انٹرویو کے دوران جب ایک اینکر نے شاہ رخ خان سے یہ سوال کیا کہ آپ نے تیسرے بچے کے بارے میں کب اور کیوں سوچا؟ تو اس پر بالی ووڈ کے بادشاہ کا کہنا تھا کہ میرے بچے اب نوعمری تک پہنچ چکے ہیں۔ جب میرے بچے چھوٹے تھے تب، تو وہ ہر وقت میرے اور غوری کے ساتھ ہوا کرتے تھے۔ مگر جوں جوں بڑے ہوتے گئے، وہ اپنے دوستوں کے ساتھ زیادہ وقت گذارتے ہیں۔ ایک ہی گھر میں ہونے کے باوجود معلوم نہیں ہوتا تھا کہ، بچے گھر میں موجود ہیں یا نہیں۔ تب ہم نے ایک اور بچے کے حوالے سے فیصلہ کیا۔
اس انٹرویو سے یہ لگتا ہے کہ شاہ رخ خان اور ان کے بیٹے کے درمیان فاصلے زیادہ بڑھ چکے تھے۔ جبکہ حالیہ دنوں آنے والی خبر کے مطابق آریان خان نے انکشاف کیا تھا کہ اُنہیں اپنے والد سے ملاقات کیلئے سیکرٹری سے وقت لینا پڑتا ہے۔
تاہم بھارتی میڈیا کے مطابق آریان خان پر لگائے گئے الزامات ثابت ہو جاتے ہیں تو انہیں 20 سال کی سزا ہو سکتی ہے۔