اِن کا کروڑوں کا گھر کسی محل سے کم نہیں ۔۔ شائستہ لودھی نے اپنے گھر کو کن قیمتی چیزوں سے سجایا ہے؟ دیکھیے اندیکھی تصاویر جو آپ نے پہلے کبھی نہیں دیکھی ہوں گی

image

پاکستانی میڈیا انڈسٹری کی مشہور اداکارہ، ڈاکٹر اور پروگراموں کی میزبان شائستہ لودھی کسی تعارف کی محتاج نہیں۔ ان کی صلاحیتوں، کاموں اور اداکاری سے تو سب ہی اچھی طرح واقف ہیں۔ شائستہ لودھی میڈیکل کے شعبے سے تو پہلے ہی وابستہ تھیں بعد ازاں انہوں نے ٹی وی اسکرین پر بطور شو میزبان آنا شروع کیا اور پھر آگے چل کر ڈراموں کی دنیا میں بھی قدم جما لیے۔

شائستہ لودھی کے چاہنے والے ان کے بارے میں کچھ نہ کچھ جاننے کی کوششوں میں لگے رہتے ہیں۔ وہ مداحوں میں اس لیے بھی بہت زیادہ مقبول ہیں کیونکہ وہ ایک اسکن اسپیشلسٹ ہیں اور پاکستان بھر سے خواتین ان کی بتائی گئے گھریلو ٹوٹکوں کو سنتی اور دیکھتی ہیں۔

شائستہ لودھی کے مداح انہیں بہت قریب سے جانتے ہیں لیکن آج ہم ان کے گھر کی خوبصورت تصاویر آپ کو دکھانے جا رہے ہیں اور ان کی یہ تصاوری اس وقت کی ہیں جب وہ کورونا وبا کی وجہ سے قرنطینہ میں تھیں۔

آیئے شائستہ لودھی کے گھر پر ایک نظر ڈالتے ہیں۔

ڈاکٹر شائستہ کے گھرپر تصویروں سے سجی ایک گیلری وال بھی ہے جس میں ان کے بچپن ،ان کے خاندان والوں کے ہمراہ، شادی کی تصاویر اور مشہور شخصیات کی فریم میں موجود تصویر سے دیوار سجی ہوئی ہے۔

پروگرام میزبان شائستہ لودھی نے اپنے گھر میں قیمتی تبرکات بھی موجود ہیں جس کی خصوصی طور پر انہوں نے اپنے یوٹیوب چینل پر ویڈیو بنا کر اپ لوڈ کی تھی۔

انہوں نے خانہ کعبہ کے غلاف کے بہت بڑے فریمز اپنے گھر کے داخلی دروازے پر نصب کئے ہیں اور ان کی گھر کی اگلی منزل پر وہ لال مبارک کپڑا ہے جس کے سامنے فتح مکہ کے وقت حضور پاک ﷺ نے نماز ادا کی خانہ کعبہ کے اندر۔

علاوہ ازیں ساحرلودھی کی بہن شائستہ لودھی نے اپنے گھر ورزش کرنے کی مشینیں بھی رکھی ہوئی ہیں جن کے ذریعے وہ اپنی فٹنس برقرار رکھتی ہیں۔

ان کے گھر کی مزید تصویر ملاحظہ کیجیے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow