شوبز کی مشہور اداکارہ سارہ خان کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے جس پر فلک اور سارہ بہت خوش ہیں، صرف یہ دونوں ہی نہیں بلکہ ان کو چاہنے والے مداح بھی بہت خوش ہیں۔ سارہ اور فلک کے ہاں بچے کی آمد کا انتظار مداحوں کو بھی بے صبری سے تھا اور کچھ وقت قبل جب سارہ نے انسٹاگرام پر پوسٹ کیا جس میں انہوں نے لکھا کہ مجھ سے انتظار نہیں ہو رہا کہ کب میں بچے کو اپنے اپنی گود میں اٹھاؤں گی۔
جس کے بعد ہر جگہ یہ بتایا جا رہا تھا کہ اب ان کے ہاں جلد ہی خوشخبری آنے والی ہے۔
گلوکار فلک شبیر نے اپنے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی ہے جس میں ماں ارو بچی کے ہاتھ دکھائی دیئے ہیں۔ فلک نے لکھا ہے کہ بیٹی کا نام عالیانہ فلک رکھا ہے۔ اللہ پاک نے اس بابرکت مہینے کے سب سے بابرکت دن مجھے اپنی رحمت چاند سی بیٹی سے نوازا۔
وہیں کچھ روز قبل فلک نے اپنی انسٹاگرام سٹوری پر ایک تصویر شیئر کی جس میں بچہ باپ کے اوپر اوندھا لیٹا ہوا تھا جس پر فلک نے لکھا کہ کیا ایسا بھی ہوتا ہے۔ جس پر مداحوں نے دلچسپ کمنٹس بھی کیئے تھے۔
ساتھی اداکاراوں کی جانب سے بھی فلک اور سارہ کو بچی کی پیدائش پر مبارکباد دی جارہی ہے۔ واضح رہے کہ سارہ خان 29 رمضان کو ندا یاسر کے شو پر آئیں تھیں جہاں انہوں نے اپنے امید سے ہونے کا بتایا تھا۔