اداکار مشہور ہونے کے لئے مذہب کا سہارا نہ لیں ۔۔ شوبز کی مشہور اداکارائیں ایک دوسرے پر تنقید کرتے ہوئے

image

آپس میں اختلافات ہر کسی کو ہوتے ہیں، کبھی کسی کو کسی کی کوئی بات بری لگتی ہے تو کبھی کسی کا انداز برا لگنے لگتا ہے یہ تو عام زندگی کی کہانی ہے اکثر ایک ساتھ کام کرنے والوں کی باتیں بھی بری لگنے لگتی ہیں بالکل اسی طرح شوبز اداکار بھی ہیں جن کو ایک دوسرے کی باتیں بری لگتی ہیں تو آپس میں بحث و مباحثہ بھی ہوتا ہے۔ ایسی ہی کچھ شوبز اداکاراؤں کے بارے میں ہم آپ کو بتانے جا رہے ہیں جنہوں نے ایک دوسرے پر شدید تنقید کی اور سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئیں۔

جنت مرزا اور بشریٰ انصاری

جنت مرزا نے نامناسب لباس پہن کر گلے میں ایک لاکٹ پہنا تھا جس کا نشان صلیب جیسا تھا اس پر سوشل میڈیا پر بہت تنقید کی گئی تھی جس پر اداکارہ بشریٰ انصاری نے اپنے انسٹاگرام پر پوسٹ میں لکھا تھا کہ: '' ایسا لباس پہننے سے پہلے دیکھنا چاہیئے اس سے کتنے لوگوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں ، یہ لوگ اپنے مذاق کے چکر میں چیزوں کی سنگینی کو نہیں سمجھتے ہیں، میں ڈانٹ نہیں رہی ہوں، خاموشی سے بڑوں کی بات کو سننا اور سمجھنا چاہیئے۔ '' جس پر جنت مرزا اور ان کی بہن علشباء نے اداکارہ بشریٰ انصاری کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا کہ خود کو کیوں نہیں دیکھتی ہیں یہ آدھی آستینوں کے کپڑے پہن کر ناچنے جاتی ہیں اس وقت ان کو اسلام اور مذہب یاد نہیں آتا۔

زویا ناصر اور نور بخاری

اداکارہ زویا ناصر اور نور بخاری کے درمیان بھی بحث و مباحثہ ہوچکا ہے۔ ایک مرتبہ دلہن کے بناء آستینوں کے لباس پر نور بخآری نے کمنٹ کرتے ہوئے کہا کہ ہماری یہ روایات نہیں ہیں، ہمیں کیا ہوگیا ہے؟ جس پر زویا ناصر نے ان کو ماضی کا دور یاد دلاتے ہوئے کہا تھا کہ روحانیت ان پر آج عیاں ہوئی ہے اس وقت یہ کہاں تھیں جبکہ خود اسٹیج ڈراموں میں رقص کیا کرتی تھیں، مگر بعد ازاں دونوں اداکاراؤں کے درمیان صلح ہوگئی تھی۔

ارمینا خان اور نور بخآری

آج کل ارمینا رانا خان اور نور بخاری ایک دوسرے پر تنقید کے نشتر برسا رہی ہیں۔ کچھ روز قبل ارمینا خان نے پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ: '' ان دنوں مذہبی انتہا پسندی کا استعمال کرتے ہوئے اداکاری کے کیریئر کو آگے بڑھانا کافی عام ہوگیا ہے۔ کیا اس کے بغیر کیریئر کو نہیں بڑھایا جاسکتا؟‘ میں نے یہ بھی مشاہدہ کیا ہے کہ چاہے آپ کسی بھی مذہب کی پیروی کریں، اگر آپ انتہا پسند ہیں تو اس مذہب کے بارے میں آپ کے خیالات اور سوچ بھی انتہائی ہوگی۔ اداکار مذہب کا نام استعمال کرکے کیریئر میں آگے بڑھنے کی کوشش نہ کریں۔ ''

اس پر نور بخاری نے کمنٹ کرتے ہوئے کہا کہ: '' اللّہ تعالیٰ آپ کو ہدایت دے۔کیا میں نے واقعی مذہبی انتہا پسندی کے بارے میں پڑھا ہے؟ '' جس پر ارمینا نے ایک اور ٹوئٹ کیا اور لکھا کہ میں نے کسی کو واضح طور پر نشانہ نہیں بنایا صرف ایک کمنٹ ایک رائے شیئر کی ہے میں یہاں ٹوئٹر پر پوسٹ کرتی ہوں تو آگ انسٹاگرام پر کیوں لگتی ہے؟

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow